مولانا فضل الرحمان کیساتھ کوئی اتحاد نہ ہونے سے متعلق شیر افضل مروت نے بیان دے دیا

پشاور (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے کوئی اتحاد نہیں ہوا .

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ انتخابی نتائج کے خلاف احتجاج خود لیڈ کروں گا، مولانا فضل الرحمان شہباز شریف کو وزیراعظم کا ووٹ نہیں دیں گے .

ہمارے تمام امیدوار فارم 45 سمیت میڈیا کے سامنے آئیں گے، ہم میڈیا نمائندوں کو فارم 45 کے اصل نتائج بھی بتائیں گے اور فارم 47 کے نتائج سے سامنے لائیں گے .

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے حالیہ الیکشن کے بعد آنے والے نتائج کو مسترد کر دیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں