شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں سزا کیخلاف درخواست دائر کردی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں 10 سال سزا کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے سزا کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی۔آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے شاہ محمود قریشی کو 10سال قید کی سزا سنائی تھی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سائفر کیس میں 15 اگست سے شروع ہونے والے ٹرائل پراسس کی خلاف ورزی کی گئی۔ سائفرکیس کا ٹرائل قانونی طریقہ کار کے مطابق نہیں چلایا گیا۔
شاہ محمود قریشی کی درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ استغاثہ کے 10 گواہوں کے بیان میرے وکلا کی غیر موجودگی میں ریکارڈ ہوئے۔ مجھے نوٹس دئیے بغیر میری طرف سے خود ساختہ سرکاری وکیل مقرر کردیا گیا۔ ٹرائل کورٹ کا 30 جنوری کا فیصلہ فئیر ٹرائل کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔
دوسری جانب شاہ محمود قریشی نے فیصلہ معطل کرکے ضمانت پر رہائی کی درخواست بھی دائر کر دی۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ جب تک اپیل زیر التوا ہے فیصلہ معطل کر کے ضمانت پر رہائی دی جائے۔

Recent Posts

اپوزیشن لیڈر نے ایوان کی توہین کی، یہاں کوئی فضول گفتگو کرنے نہیں آتا، نور محمد دمڑ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی اجلاس میں صوبائی وزیر نور محمد دمڑ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر…

5 mins ago

وڈھ میں مخالف سردار کے ایما پر کارکنوں کو اغوا کیا جارہا ہے، جھالاوان عوامی پینل

خضدار(قدرت روزنامہ)جھالاوان عوامی پینل کے ضلعی رہنما عبدالحق موسیانی نے کہا ہے کہ ایک مرتبہ…

13 mins ago

پنجگور سراوان کے قریبی علاقے تین ماہ سے بجلی سے محروم

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے سراوان محلہ جامع مسجد کے قریبی علاقے گزشتہ تین ماہ سے…

18 mins ago

جامعہ بلوچستان کے مالی بحران کے خاتمے تک صوبائی اسمبلی کے باہر دھرنا دیں گے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جوائنٹ ایکشن کمیٹی بلوچستان یونیورسٹی وریسرچ سینٹرز کے زیر اہتمام تنخواہوں اور پنشنز کی…

27 mins ago

کوئٹہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے متعلق جائزہ اجلاس، مختلف امور پر وزیراعلیٰ بلوچستان کو بریفنگ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کوئٹہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے متعلق…

34 mins ago

دالبندین سے اغوا بجار خان کی بازیابی کیلئے انتظامیہ تعاون نہیں کررہی، قبائلی عمائدین

چاغی(قدرت روزنامہ)دالبندین فیصل کالونی سے 8 مئی کو نامعلوم مسلح افراد بجار خان قمبرزئی ولد…

45 mins ago