سرہے نہ پیر، عمر ایوب کا نام چلنے دیں، فیصل واوڈا


لاہور(قدرت روزنامہ) سابق سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ عمر ایوب کا نام وزیراعظم کے لیے چل رہا ہے چلنے دیں آپ کو کیا اعتراض ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں سابق سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ گنڈاپور کا نام تجویز کر کے آپ پھر محاذآرائی اور لڑائی کی بات کر رہے ہیں جس کا اب ملک متحمل نہیں ہو سکتا۔ آگ لگانا ، تمسخر اڑانا ، شہدا کا مذاق اڑانا، بس بہت ہو گیا ۔ یہ ڈرامہ بازی اب نہیں ہوسکتی۔وہ بہت کلیئر ہیں کہ اب کسی بھی پارٹی نے ون پرسنٹ بھی ڈائریکشن لی تو حلق سے آواز آئیگی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا جو بیانیہ ہے توبڑی بے شرمی، بے حیائی اور شرم آرہی ہے۔اللہ کا شکر ہے پی ٹی آئی کے بیانیہ کاحصہ نہیں ، آج تحریک انصاف چیخ چیخ کر امریکہ کو پکار رہی ہے کہ سنبھال لو ، بچالو۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ پیپلزپارٹی تو بہت بری پارٹی تھی، مولانا صاحب گناہ کبیرہ میں شامل ہوتے تھے، تو بھائی نواز شریف کے ہاں جا کر بھی مل لیں۔ جب اتنا تھوک کے چاٹنا کرنا ہے تو پھر ہمارے پندرہ سال کیوں ضائع کیے؟ پھر جیلوں میں اور خواریاں لوگوں کو کیوں کروائیں؟
انہوں نے کہا کہ حکومت بنانا ایک خواب ہے۔ پیپلزپارٹی کا سر بھی کڑاہی میں منہ بھی کڑاہی میں۔ ہاتھ بھی کڑاہی میں اور پائوں بھی کڑاہی میں۔پہلے ایم کیو ایم کو گالیاں دیتے تھے اب ایم کیو ایم کو اپنا اتحادی بنالیا۔آپ پیپلزپارٹی کو گالیاں دیتے تھے آج پیپلزپارٹی کی منتیں کر رہے ہیں۔
سابق سینیٹر کا کہنا تھا کہ باقی بے شرموں کی طرح نہیں ہوں کہ ہاتھ اٹھا کہ پریس کانفرنس کر کے ادھر ادھر چلے گئے، چھپ گئے بلوں کے اندر یا بھاگ گئے۔میں نے تو اس وقت بھی مذمت کی تھی، خان صاحب کو بھی روکا تھا ، فائرنگ بھی نہ ہوِ، نہیں مانے وہ۔ مخلوط حکومت میں آپ بھی سائیڈ پر آکر بیٹھ جائیں۔ پھر یہ ڈرامے بازی کس چیز کی ہے۔

Recent Posts

’لگتا ہے کسی ایکس والے کی نظر لگ گئی ہے‘، کیا بلیو اسکائی بھی وی پی این سے چلے گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) سے مماثلت رکھنے والے پلیٹ…

3 hours ago

بلوچستان میں دہشتگرد تنظیموں کے خلاف فوجی آپریشن، ایپکس کمیٹی نے منظوری دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی نے…

3 hours ago

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں بڑھ گئیں

واشنگٹن (قدرت روزنامہ) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا…

9 hours ago

وزیرداخلہ محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جے یو آئی کے…

9 hours ago

میلانیا ٹرمپ وائٹ ہاؤس کی بجائے کہاں رہیں گی؟

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ کی رہائش گاہ کے حوالے…

9 hours ago

سومال محسن کی لیک ویڈیو کے پیچھے کون ہے؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں حالیہ ہفتوں میں خواتین ٹک ٹاکرز اور مشہور شخصیات کی لیک…

9 hours ago