کراچی؛ انٹر کے امتحانی نتائج، طلبا کو 15 فیصد اضافی نمبر دینے کی منظوری


کراچی(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ سندھ نے انٹر بورڈ کے فرسٹ ائیر 2023 کے امتحانی نتائج سے متعلق کمیٹی کی سفارش پر طلبا کو 15 فیصد اضافی نمبر دینے کی منظوری دے دی۔انٹر بورڈ کے فرسٹ ایئر 2023 کے امتحان میں بچوں کی پاسنگ پرسینٹیج میں کمی کے معاملے پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو اپنی تحقیقاتی رپورٹ پیش کردی۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے سربراہ این ای ڈی کے وی سی ڈاکٹر سروش لودھی نے رپورٹ پیش کی، جس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی ہے۔
کمیٹی کی سفارش پر وزیراعلیٰ سندھ کی آئی ٹی سیکٹر کے محمد شہیر وقار کو فوراً عہدے سے ہٹانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ پری انجنیئرنگ ، پری میڈیکل اور جنرل سائنس کے بچوں کو 15 فیصد اضافی مارکس دیے جائیں۔ریاضی میں 15 مارکس، فزکس اور شماریات میں 12 مارکس دیے جائیں گے۔ کیمسٹری میں 12 ، باٹنی میں 6 اور زولوجی میں 6 مارکس بچوں کو اضافی دیے جائیں گے۔
کمیٹی نے تعلیمی سال کے آغاز سے پہلے امتحانی پیپرز کا پیٹرن اور ان کی مارکس کی اسکیم بنانے کی سفارش کی ہے۔ نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ پیپر پیٹرن اور مارکنگ اسکیم کم از کم 3 سال تک نافذ العمل رہے گی ۔ کمیٹی کی سفارش پر وزیراعلیٰ سندھ نے پیپرز کی جانچ کے مراکز کی تعداد بڑھاکر 10 کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے ایم سی کیوز کے پیپر کو OMR سسٹم سے جانچنے کی ہدایت کی تاکہ اس میں کوئی غلطی نہ ہو ۔
نگراں وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ امتحانات سے متعلق تمام ملازمین بشمول ہیڈ ایگزامینرز،ایگزامینرز ، انویجیلیٹرز کی تربیت کی جائے۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے قواعد و ضوابط کی سختی سے پابندی کرائی جائے، ۔ کمیٹی کے مطابق امتحانات کے کنٹرولر ،تمام ڈپٹی کنٹرولرز اور IT منیجر امتحانات 2023 کے انعقاد کے ذمے دار ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے قواعد و ضوابط پر عمل نہ کرنے والے بورڈ افسران کے خلاف اظہار برہمی کے نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کردی۔

Recent Posts

مقتدر حلقوں کو مذاکرات کی دعوت کا مثبت جواب دینا چاہیے،پرویز الٰہی نے ’مشورہ‘ دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز…

5 mins ago

اسٹاک ایکسچنیج : ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار 74 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کرگیا

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ہنڈرڈ انڈیکس کی سطح ملکی تاریخ میں پہلی…

9 mins ago

وزیراعظم شہبازشریف نے پارٹی عہدے سےاستعفیٰ دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے پارٹی عہدے سےاستعفیٰ دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے…

19 mins ago

آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی بہن پریانکا سنگھ نے بھائی کی موت سے متعلق اہم انکشافات کردیئے

ممبئی (قدرت روزنامہ) خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے بالی وڈ اداکار…

24 mins ago

عمران خان نے شیر افضل مروت کو پورس کے ہاتھی سے تشبیہہ دے دی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ شیر افضل ہر دوسرے…

29 mins ago

’میرے شوہر بھی پریتی زنٹا کو ڈیٹ کرتے رہے‘ معروف بھارتی اداکارہ سشترا پلائی نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی پریتی زنٹا جہاں اپنی اداکاری کے باعث…

33 mins ago