کے پی کے میں عمران خان کن کن کو وزارتیں دیں گے ؟ کئی مضبوط امیدوار سامنے آ گئے

پشاور (قدرت روزنامہ ) پاکستان تحریک انصاف نے اپنے آزاد حیثیت میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی طاقت استعمال کرتے ہوئے حکومت بنانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور دیگر سیاسی جماعتوں سے بات چیت کاآآغاز بھی کر دیاہے .

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ میں شامل ہونے والے کئی مضبوط امیدواروں کے نام سامنے آگئے ،کابینہ میں کچھ نئے تو کچھ پرانے چہروں کو شامل کیئے جانے کا امکان ہے ،بابر سلیم سواتی کو بطور ڈپٹی سپیکر ذمہ داری دیئے جانے کا امکان ہے ،کابینہ کیلئے اکبر ایوب ، فیصل امین گنڈا پور ، امجد علی مضبوط امیدوار ہیں .

دیر سے شفیع اللہ ، باجوڑ سے انور زیب ، مالاکنڈ سے شکیل احمد کابینہ کا حصہ بن سکتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں