لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کا رانا ثناءاللہ کو پنجاب کا اہم ترین عہدہ دینے کا پلان سامنے آ گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت نے رانا ثناءاللہ کی عام انتخابات میں شکست کے بعد ایک اور تجویز پر غور کرنا شروع کر دیا جس کے تحت اگر رانا ثناء کو ضمنی الیکشن نہ لڑوایا گیا تو انہیں پنجاب کا گورنر لگا دیا جائے گا۔
مذکورہ فیصلے پر عمل درآمد سے ایک تو رانا ثناءاللہ کو ان کی خدمات کے عوض ایک بڑا عہدہ آفر کر دیا جائے گا دوسرا وہ حکومتی امور میں نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو تعاون فراہم کریں گے۔ (ن) لیگی رہنماؤں کو خدشہ ہے کہ پنجاب میں تحریک انصاف سمیت جماعتیں مریم نواز کو ٹف ٹائم دے سکتی ہیں لہذا گورنر ہاؤس میں پارٹی کا سینئر اور تجربہ کار شخص تعینات کیا جائے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی جلسہ اجازت کیس میں ڈی سی…
اسلام آ باد(قدرت روزنامہ )ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)موٹروے پولیس نے اوورلوڈنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ سختی سے نمٹنے…
لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ نجی ٹی وی چینل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سرکاری ملازموں کی عمرکی حد میں اضافے کی تجویز تمام متعلقہ اور…