اوگرا نے گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے گھریلو صارفین کیلئے گیس 66 فیصد تک مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کا اطلاق یکم فروری سے ہو گا .

نوٹیفکیشن کے مطابق پروٹیکٹد گھریلو صارفین کیلئے ماہانہ 25 مکعب میٹر استعمال پر 79 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ ماہانہ 50 مکعب میٹر استعمال پر 100روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے .

ماہانہ 60 اور 90 مکعب میٹر استعمال پر بھی 100روپے فی ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے . نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے ماہانہ 25 مکعب میٹر استعمال پر 200 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو، ماہانہ 150 مکعب میٹر استعمال پر 250 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ 200 مکعب میٹر استعمال پر 350 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے .

اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق کمرشل صارفین کیلیے گیس قیمت 3900 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اور بجلی کارخانوں کیلیے گیس کی قیمت 1050روپے فی ایم ایم بی ٹی یو پر برقرار ہے . اسی طرح سیمنٹ کارخانوں کیلیے گیس قیمت 4400 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو برقرار رہے گی . سی این جی سیکٹر کیلیے گیس نرخ 150روپے اضافے سے 3750 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیے گئے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں