بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سائفر کیس میں سزا کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سائفر کیس میں سزا کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پٹیشنربطور وزیراعظم سائفر اپنے پاس رکھنے یا دفتر خارجہ کو واپس بھجوانے کے ذمے دار نہیں،سائفر کی حفاظت اور اسے دفتر خارجہ واپس کرنے کی ذمے داری پرنسپل سیکرٹری کی ہوتی ہے،اگر کوئی جرم بنتا ہے تو اس کا ذمے دار پرنسپل سیکرٹری کو ٹھہرایا جائے۔

عمران خان کی جانب سے مزید موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سائفر کیس ٹرائل کے دوران مسلسل بے ضابطگیاں سامنے آئیں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے دو مرتبہ سائفر کارروائی کو کالعدم قرار دیا،ٹرائل کورٹ نے سائفر کیس کا جلد بازی میں ٹرائل مکمل کیا، سائفر کیس میں درخواست گزار کو اپنی مرضی کا وکیل کرنے کی اجازت نہ دی،ٹرائل کورٹ کے اس عمل سے درخواست گزار کا فیئر ٹرائل کا حق متاثر ہوا،درخواست گزار کے کیس کی پیروی کیلئے ناتجربہ کار سرکاری وکلا صفائی کا تقرر کیا گیا،سرکاری وکلا نے بغیر تیاری کے گواہوں پر جرح مکمل کی،وکلا صفائی نے جرح سے قبل درخواستگزار سے ہدایات بھی نہیں لیں،ٹرائل کورٹ نے کسی کا مکمل ریکارڈ فراہم کئے بغیر فرد جرم عائد کی،ٹرائل کورٹ کے سامنے یہ نکتہ اٹھایا مگر اسے نظرانداز کر دیا گیا،عدالتی فیصلہ انصاف کا قتل ہے اور بانی پی ٹی آئی کو سنائی گئی سزا غیرضروری ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزاکالعدم قرار دے کر بری کیا جائے،اپیل پر فیصلے تک سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کئے جائیں۔

Recent Posts

9 فروری واقعات؛ شوکت یوسفزئی سمیت 18 ملزمان عدم ثبوت کی بنا پر بری

پشاور(قدرت روزنامہ) عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی سمیت 18 ملزمان کو 9…

27 mins ago

پاکستانی نوجوانوں میں خودکشی موت کی چوتھی بڑی وجہ بن گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) طبی ماہرین نے مطابق دنیا بھر میں سالانہ تقریباً سات لاکھ افراد خودکشی…

29 mins ago

‘کون بنے گا کروڑ پتی میں اداکار عامر خان نے امیتابھ بچن کو بڑا سرپرائز دیدیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ سپر سٹار عامر خان اور ان کے بیٹے جنید خان…

36 mins ago

یکم اکتوبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوگی یا اضافہ؟جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ستمبر میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی…

39 mins ago

جناح اسپتال: ینگ ڈاکٹرز کا جمعرات سے او پی ڈیز، وارڈز اور آپریشن کے بائیکاٹ کا اعلان

کراچی(قدرت روزنامہ)ینگ ڈاکٹرز کے دونوں دھڑوں نے صوبائی حکومت کو جناح اسپتال کے پوسٹ گریجویٹس…

40 mins ago

وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی پنجاب پولیس کو وارننگ

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پنجاب پولیس کو وارننگ دے دی۔…

54 mins ago