نسیم شاہ نے ’کالی کالی زلفوں کے‘ گنگنا کر شائقین کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے عظیم قوال نصرت فتح علی خان کی قوالی ’کالی کالی زلفوں کے پھندے نہ ڈالو‘ گنگنا کر شائقین کے دل موہ لیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر نسیم شاہ کی دو ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں، ایک ویڈیو میں نسیم شاہ پروگرام ریکارڈنگ روم میں بیٹھے ہیں جہاں انہیں سُر سے سُر ملاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
مذکورہ ویڈیو کلپ اسلام آباد یونائیٹڈ کے پوڈکاسٹ کا ہے جس میں پی ایس ایل کے باقاعدہ انعقاد سے ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ شائقین کرکٹ کے لیے دلچسپ سوال و جواب کا سیشن رکھا گیا۔سیشن کے دوران نسیم شاہ نے نصرت فتح علی خان کی مشہور غزل ’کالی کالی زلفوں کے پھندے نہ ڈالو‘ گنگنا کر شائقین کو حیران کردیا۔
یہ کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے اور نسیم شاہ کی گلوکاری کو بھی صارفین خوب پسند کررہے ہیں۔

ایک اور ویڈیو بھی نسیم شاہ کی وائرل ہورہی ہے جہاں انہوں نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا، مختصر ویڈیو کلپ میں میزبان کھلاڑی سے سوال کرتی ہیں کہ آپ کونسا گانا سب سے زیادہ گنگناتے ہیں۔
جس کے جواب میں نسیم شاہ ایک بار پھر ’کالی کالی زلفوں کے پھندے نہ ڈالو‘ گنگناتے ہیں۔

Recent Posts

پاکستان ایران ٹریڈ گیٹ مال بردار گاڑیوں کیلئے کھولنے کے احکامات

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ایران ٹریڈ گیٹ کو مال بردار گاڑیوں کے لیے 24 گھنٹے کھولنے کے…

28 mins ago

گوادر میں تاریخ کی بدترین ٹرالرنگ کا خاتمہ کیا جائے، بی این پی گوادر

گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر کے غریب ماہیگیروں پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،حکومت…

33 mins ago

بلوچستان پہلی ترجیح ہونا چاہیے، سیاست دان عوام سے جھوٹ بولنا بند کریں، ظہور بلیدی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی میر ظہور احمد بلیدی…

58 mins ago

کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی ختم نہ کی تو بلوچستان حکومت کو نتائج کا سامنا کرنا ہوگا، پی ایف یو جے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی ختم کریںورنہ نتائج کا سامنا کرنا…

1 hour ago

کوئٹہ میں گیس اور بجلی کی روزانہ بندش قابل مذمت ہے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ گیس ،بجلی کی روزانہ…

1 hour ago

بحر بلوچ میں سندھ کے ٹرالرز کی یلغار تشویشناک حد تک بڑھ گئی، انجمن اتحاد ماہیگیران سربندن

گوادر(قدرت روزنامہ)انجمن اتحاد ماہیگیران سربندن کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے…

1 hour ago