خیبر پختونخوا میں کوڑے دانوں سے (ن) لیگ کے فارم 45 ملے ہیں، مریم اورنگزیب


لاہور (قدرت روزنامہ)رہنما مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں کوڑے دانوں سے (ن) لیگ کے فارم 45 ملے ہیں۔لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا ایک مہم چلائی گئی کہ الیکشن نہیں ہو رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) بھاگ رہی ہے، الیکشن کی پوری کارروائی پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں تھا، الیکشن والے دن کسی جماعت نے کوئی اعتراض نہیں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن پر وائٹ پیپرا قوم کے سامنے رکھیں گے۔انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر پہلے فارم 45 پھیلائے گئے، تحریک انصاف کے لوگوں نے اصلی فارم 45 کے بجائے ٹی وی کے اسکرین شاٹس جمع کرائے ہیں، یہ نہیں ہوسکتا کہ ہمارے پاس موجود فارم 45 جعلی ہوں، خیبر پختون خوا میں کوڑے دانوں سے (ن) لیگ کے فارم 45 ملے، الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر لوڈ فارم 45 ہی اصلی ہے، یہ فتنہ اور سازشی گروہ ہے۔
مریم اورنگزیب نے الزام عائد کیا کہ یہ لوگ امریکی ایجنٹ ہیں جنہیں باہر سے فنڈنگ آرہی ہے، یہ منظم جرائم کرکے جھوٹا بیانیہ بناتے ہیں۔سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ 2014 نہیں ہے۔
’پی ٹی آئی نے ڈیجیٹل دہشت گردی کی ہے‘
بعد ازاں پریس کانفرنس سے بات کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ یہ ڈیجٹل دھاندلی کی جارہی ہے، پی ٹی آئی نے ڈیجیٹل دہشت گردی کی ہے، جعلی فارم 45 بڑی تعداد میں اپلوڈ کیے گئے ہیں، اگر دھاندلی ہوتی تو کیا ہمارے بڑے رہنما ہارتے؟
عطا تارڑ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں آپ کی اکثریت ہے تو کیا وہاں دھاندلی نہیں ہوئی؟ آپ امریکا سے مدد کی اپیل کررہے ہیں۔
رہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ صرف ابتدائی 15 فیصد نتائج پر پاکستان تحریک انصاف کے گوہر خان نے کہا کہ ہم حکومت بنانےجارہے ہیں، بیان کے چندگھنٹوں بعد بیرسٹر گوہر نےکہا ہم ہار رہےہیں، اس لیے حکومت نہیں بناسکتے۔انہوں نے بتایا کہ ہم جمہوریت کو پٹری سے اترنے نہیں دیں گے۔

Recent Posts

کرغزستان میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا، نہ ہی کسی طالبہ سے زیادتی ہوئی، نائب وزیراعظم

واپسی کے خواہشمند طلبا کو حکومت اپنے خرچے پر لائے گی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار…

7 mins ago

خیبرپختونخوا حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے 3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا اعلان

کسانوں کو فی من گندم کی قیمت3900 روپے دی جائے گی، صوبائی وزیرخوراک پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخواحکومت…

17 mins ago

کراچی : ڈیفنس کے بنگلے میں جواں سال ملازمہ کی پراسرار ہلاکت پر ورثا سراپا احتجاج

پاریہ کماری کی ہلاکت کا واقعہ 12 مئی کو پیش آیا تھا کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی…

29 mins ago

ٹک ٹاک خراب کرنے پراسکول ٹیچر نے 6 طلبا کا ہاتھ توڑ ڈالے

غریب آباد(قدرت روزنامہ)افسوس ناک واقعہ گورنمنٹ ہائی اسکول غریب آباد پشاور میں پیش آیا ملزم…

44 mins ago

ٹی20 ورلڈکپ کی ٹاپ 4 ٹیمیں کون سی ہوں گی؟ سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر محمد کیف نے پیشگوئی کردی

ممبئی(قدرت روزنامہ )سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر محمد کیف نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے ٹاپ فور…

51 mins ago

بجلی کا شارٹ فال 4 ہزارمیگا واٹ تک پہنچ گیا،لائن لاسز والے علاقوں میں12سے14 گھنٹے لوڈ شیڈنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )ملک میں بجلی کا شارٹ فال چارہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا۔…

54 mins ago