پی ٹی آئی اور جماعتِ اسلامی کے رابطے بحال، لطیف کھوسہ کا قیادت سے رابطہ


پشاور (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے درمیان وفاق اور خیبر پختونخوا میں حکومت سازی سے متعلق رابطے دوبارہ بحال ہونا شروع ہوگئے۔ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اشتراک عمل پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا موقف اصولی ہے۔
دورانِ گفتگو لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ اشتراک عمل صرف خیبرپختونخوا نہیں وفاقی سطح پر بھی کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ آج عمران خان سے ملاقات کررہے ہیں جس کے بعد جماعت اسلامی کی قیادت سے رابطہ کیا جائے گا۔
جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے مؤقف اپنایا کہ سیاسی جماعتوں میں مذاکرات کا راستہ ہمیشہ کھلا رہتا ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی مذاکراتی ٹیم کی آج جماعت اسلامی کی قیادت سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔ پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کا جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف سے رابطہ کریں گے۔

Recent Posts

طلاق یافتہ والدین کے بچوں کو کن قانونی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شادی ایک ایسا خوبصورت بندھن ہے جس کا آغاز ہمیشہ خوشیوں، اُمیدوں…

4 mins ago

سرکاری گھر خالی کریں، اسمرتی ایرانی سمیت ہارجانے والے وزرا کو نوٹس جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق نامور اداکارہ اور نریندر مودی کی گزشتہ حکومت کی وزیر اسمرتی…

13 mins ago

سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی 71 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم و پاکستانی عوام کی معبوب لیڈر بے نظیر بھٹو کی…

25 mins ago

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دہلی کی ایک عدالت نے شراب پالیسی سے جڑے منی لانڈرنگ اور…

40 mins ago

گوگل کروم کے صارفین کو سیکیورٹی خطرات کا سامنا، بچا کیسے جائے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متعدد خطرات کی وجہ سے گوگل کروم کے صارفین کو ہائی رسک…

46 mins ago