ریڈمی کا سستا ترین فون متعارف


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی شیاؤمی نے اپنے برانڈ ریڈمی کے اے سیریز کا سستا ترین فون متعارف کرادیا۔کمپنی نے ریڈمی اے تھری کو 7-6 انچ اسکرین اور فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ متعارف کرایا ہے۔
ریڈمی اے 3 کو اینڈرائیڈ 14 کے آپریٹنگ سسٹم جب کہ ہیلیو جی 360 کی چپ میں پیش کیا ہے، اسے مختلف میموری ماڈیولز میں متعارف کرایا گیا ہے۔
کمپنی نے فون کو 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری جب کہ 10 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ متعارف کرایا ہے۔فون کے بیک پر ایک 5 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے جب کہ بیک پر دو کیمرے دیے گئے ہیں۔
ریڈمی اے 3 کے بیک پر مین کیمرا 8 میگا پکسل دیا گیا ہے جب کہ دوسرا کیمرا کو اس سے کم پکسلز کا دیا گیا ہے، تاہم کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فونز کے کیمروں کی ٹیکنالوجی اپڈیٹ سینسرز سے لیس ہے۔فون کو 3، 4 اور جی بی ریم جب کہ 64 اور 128 جی بی میموری کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
کمپنی نے سب سے کم 3 جی بی ریم اور 64 جی بی میموری ماڈیول کی پاکستانی قیمت 24 ہزار، 4 جی بی ریم اور 128 جی بی میموری ماڈیول کی قیمت 27 ہزار روپے رکھی ہے۔
کمپنی نے سب سے مہنگے یعنی 6 جی بی ریم اور 126 جی بی میموری ماڈیول کی قیمت محض 30 ہزار روپے رکھی ہے۔ فون کو ابتدائی طور پر چند ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے، تاہم اسے جلد ہی پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک میں بھی پیش کردیا جائے گا۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی سیاست میں قدم رکھیں گی؟ عمران خان کا اہلیہ سے متعلق بیان سامنے آگیا

عمران خان کی پارٹی تک رسائی روک دی گئی ہے، انہیں کٹ آف کردیا گیا…

9 mins ago

ایونٹ کی ” ٹرافی” کو کشمیر لے کر جانے پر بھارتی میڈیا سیخ پا ہوگیا

انڈین میڈیا نے زہر اُگلنا شروع کردیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز ٹرافی کا میزبان ملک…

18 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان کے سخت موقف پر ”نیا آپشن” بھی آگیا

کچھ لو کچھ دو کی پالیسی پر غور کیا جانے لگا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز…

21 mins ago

عرفی جاوید کے نئے لباس پر مداح حیران، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…

42 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا منصوبہ بنالیا

پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…

56 mins ago

وزیر مملکت برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا کُلیہ پیش کردیا

وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…

1 hour ago