”بنی گالا قید میں بشریٰ بی بی کو ایسا کھانا دیا گیا جس سے ان گلا اور پیٹ خراب ہوگیا ،، سابق خاتون اول کی بہن کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جان کو بنی گالہ میں خطرہ ہے۔مریم ریاض وٹو نے بہن کی صحت کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا اور عدلیہ سے نوٹس لینے کی اپیل کی۔بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد بنی گالا میں نظر بند رکھا گیا ہے۔

نجی نیوز چینل کے مطابق مریم ریاض وٹو کا کہنا تھاکہ جیل حکام کے برے سلوک کے سبب بشریٰ بی بی کی حفاظت کے حوالے سے شدید تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل بشریٰ بی بی کی حفاظت کے ذمہ دار ہیں لیکن شواہد عیاں ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہے ہیں، بشریٰ بی بی کی بیٹی کو دس دن بعد ملاقات کی اجازت ملی۔

ان کا کہناتھاکہ بیٹی کے مطابق بشریٰ بی بی کو ایسا کھانا دیا گیا جس سے ان گلا اور پیٹ خراب ہوگیا ہے اور وہ بہت کمزور ہوگئی ہیں۔مریم وٹو نے یہ دعویٰ بھی کیا بشریٰ بی بی کو وہ کھانا دینے والی خاتون پولیس والی کا تبادلہ کردیا گیا ہے اور ڈاکٹر کو بھی بروقت نہیں بلایا گیا تاکہ جو کچھ کھانے کو دیا گیا وہ اپنا اثر کر جائے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ بشریٰ بی بی کے معائنے کیلئے فیملی ڈاکٹر کو ملنے کی فوری اجازت دی جائے۔مریم ریم ریاض وٹو شعبہ تعلیم سے وابستہ ہیں اور دبئی میں مقیم ہیں۔

Recent Posts

ٹک ٹاک بنانے پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا

پشاور(قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک بنانے پر بھائی نے اپنی بہن کو قتل کردیا اور لاش…

12 mins ago

9 فروری واقعات؛ شوکت یوسفزئی سمیت 18 ملزمان عدم ثبوت کی بنا پر بری

پشاور(قدرت روزنامہ) عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی سمیت 18 ملزمان کو 9…

40 mins ago

پاکستانی نوجوانوں میں خودکشی موت کی چوتھی بڑی وجہ بن گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) طبی ماہرین نے مطابق دنیا بھر میں سالانہ تقریباً سات لاکھ افراد خودکشی…

42 mins ago

‘کون بنے گا کروڑ پتی میں اداکار عامر خان نے امیتابھ بچن کو بڑا سرپرائز دیدیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ سپر سٹار عامر خان اور ان کے بیٹے جنید خان…

49 mins ago

یکم اکتوبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوگی یا اضافہ؟جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ستمبر میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی…

52 mins ago

جناح اسپتال: ینگ ڈاکٹرز کا جمعرات سے او پی ڈیز، وارڈز اور آپریشن کے بائیکاٹ کا اعلان

کراچی(قدرت روزنامہ)ینگ ڈاکٹرز کے دونوں دھڑوں نے صوبائی حکومت کو جناح اسپتال کے پوسٹ گریجویٹس…

53 mins ago