بلوچستان میں کوہلو کے علاقے سے گیس کے بڑے ذخائر دریافت، یومیہ کتنی گیس حاصل ہوگی، جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کوہلو میں گیس کے مزید بہت بڑے ذخائر دریافت ہو گئے، ماڑی پیٹرولیم نے گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کردیا۔

ماڑی پٹرولیم کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ قدرتی گیس کا نیا ذخیرہ بلو چستان کے ضلع کوہلو میں دریافت ہواہے۔ ابتدائی تخمینے کے مطابق یومیہ 64 لاکھ مکعب فٹ تک گیس حاصل ہوگی، گیس کی دریافت کیلئے ڈھائی کلومیٹر ( 2516 میٹر ) تک کنویں کی کھدائی کی گئی۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کوہلو میں قدرتی گیس کے حصول سے متعلق ڈیٹا ویل کے 4 مختلف زونز کے مجموعے پر مشتمل ہے۔

خیال رہے کہ ماہرینِ ارضیات کو عرصہ دراز سےامید تھی کہ بلوچستان کے علاقہ کوہلو میں تیل اور قدرتی گیس کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔ 1950 کی دہائی میں کوہلو سے ملحقہ ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقہ سوئی میں گیس کے بہت بڑے ذخائر دریافت ہوئے تھے، تب ہی ارضیاتی سروے کے شواہد کی بنا پر ارضیاتی ماہرین کو یقین تھا کہ خام تیل اور قدرتی گیس کے بہت بڑے ذخائر کوہلو کے علاقہ میں بھی موجود ہیں۔

Recent Posts

ٹک ٹاک بنانے پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا

پشاور(قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک بنانے پر بھائی نے اپنی بہن کو قتل کردیا اور لاش…

9 mins ago

9 فروری واقعات؛ شوکت یوسفزئی سمیت 18 ملزمان عدم ثبوت کی بنا پر بری

پشاور(قدرت روزنامہ) عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی سمیت 18 ملزمان کو 9…

37 mins ago

پاکستانی نوجوانوں میں خودکشی موت کی چوتھی بڑی وجہ بن گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) طبی ماہرین نے مطابق دنیا بھر میں سالانہ تقریباً سات لاکھ افراد خودکشی…

39 mins ago

‘کون بنے گا کروڑ پتی میں اداکار عامر خان نے امیتابھ بچن کو بڑا سرپرائز دیدیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ سپر سٹار عامر خان اور ان کے بیٹے جنید خان…

46 mins ago

یکم اکتوبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوگی یا اضافہ؟جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ستمبر میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی…

49 mins ago

جناح اسپتال: ینگ ڈاکٹرز کا جمعرات سے او پی ڈیز، وارڈز اور آپریشن کے بائیکاٹ کا اعلان

کراچی(قدرت روزنامہ)ینگ ڈاکٹرز کے دونوں دھڑوں نے صوبائی حکومت کو جناح اسپتال کے پوسٹ گریجویٹس…

50 mins ago