اگر آج اسٹیبلشمنٹ کمزور ہوگی تو سب کا نقصان ہوگا، مولانا فضل الرحمان کے بیان پر شرجیل میمن کا رد عمل

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) رہنما شرجیل انعام میمن نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور دیگر مخالف سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے لگائے جانے والے الزامات پر کہا ہے کہ یہ پورے ملک کو کہنا چاہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ کے خلاف ہو جاؤ لیکن ہمیں تمام اداروں کو مضبوط تر بنانا ہے، اگر آج اسٹیبلشمنٹ کمزور ہوگی تو سب کا نقصان ہوگا .

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی پی پی رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کو تاریخی مینڈیٹ عوام نے دیا ہے، پیپلز پارٹی نے سندھ میں اپنے ہی ریکارڈ توڑے ہیں اورعوام نے دل کھول کر ووٹ دیا، بلاول بھٹو پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا شکریہ ادا کرنے ٹھٹھہ جائیں گے .

انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاج پربات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج سندھ میں جی ڈی اے کی جانب سے ایک پروگرام کیا جارہا ہے، ہم پیر صاحب کی عزت کرتے ہیں، یہ مریدوں کا اجتماع ہے، سیاسی جلسہ نہیں ہے .

ان کا کہنا تھا کہ جب 2024 کے انتخابات کا اعلان ہوا تو پاکستان مسلم لیگ (ن)، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے اتحاد بنایا لیکن پیپلز پارٹی نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اورمخالف اتحاد کوبڑے مارجن سے ہرایا . مخالف جماعتوں کو مخاطب کرکے ان کا کہنا تھا کہ جب نتائج آرہے تھے آپ خاموش تھے، آپ نے کون سی شکایت درج کرائی ہے، بلدیاتی انتخابات میں کسی ایک ضلع میں بھی ان کو کامیابی نہیں ملی اورعام انتخبات میں ان کو مسترد کیا گیا .

انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے والے 5 سال تک ڈرائنگ روم میں بیٹھے ہوتے ہیں تو لوگ بیوقوف نہیں ہیں، کبھی جی ڈی اے یا باقی جماعتوں کو کوئی کام کرتے ہوئے آپ نے دیکھا ہے، صرف سیاسی جلسوں میں بیٹھ کرآپ کلیئر نہیں ہوتے . شرجیل انعام میمن نے کہا کہ جہاں جی ڈی اے دھرنا دےرہی ہے، ان کے رزلٹس نکالیں، میں آج سیٹ چھوڑتا ہوں دوبارہ الیکشن لڑ لیں .

. .

متعلقہ خبریں