”بتایاتھا (ن )لیگ لاڈلے پن سے نقصان کھائے گی اور وہی ہوا” خورشیدشاہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ سے متعلق میری پیشگوئی درست ثابت ہوئی۔ کہا تھا (ن) لیگ لاڈلا پن سے نقصان کھائے گی اور وہی ہوا۔

ایک انٹرویو میں خورشید شاہ نے کہا کہ (ن) لیگ والے شروع میں عوام کو دکھارہے تھے کہ ہم لاڈلے ہیں، لاڈلا بننے کی بات نے( ن )لیگ کو نقصان دیا۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت 5 سال چلے گی، یہی ہماری بھی کوشش ہوگی،کوشش کریں گے کہ وزیر اعظم اور پارلیمنٹ دونوں اپنی مدت پوری کریں۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت چلنےکا طریقہ کار ہوتا ہے، ہم نے پہلے بھی پارلیمنٹ کی مدت پوری کرائی، پیپلز پارٹی باہر بیٹھ کر مدد کرے گی تو بہتر حکومت چلے گی۔

خورشید شاہ نے یہ بھی کہا کہ جب حکومت کے اندر ہی اپوزیشن ہو تو بہت اچھا رزلٹ ملتا ہے، پارلیمان میں ہم مل کر کام کریں گے، یوں ہمارے ووٹ کے بغیر قانون سازی نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو جرأت نہیں ہوگی کہ 18ویں ترمیم کو ہاتھ لگائے، جس نے ایسا کیا تو ہم ووٹ نہیں دیں گے، ترمیم کو مزید بہتر کیا جاسکتا ہے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ ایجنڈا صرف پیپلز پارٹی نے دیا، آخر میں مجبور ہو کر (ن) لیگ نے ایجنڈا پیش کیا، پی ٹی آئی سمیت کسی بھی پارٹی نے ایجنڈا نہیں دیا۔

Recent Posts

سنگجانی جلسہ، حکومت کا پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے سنگجانی جلسے میں کی جانے والی تقاریر پر تحریک انصاف…

7 mins ago

حکومت پنجاب کا لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں کی لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) حکومت پنجاب نے لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں روپے کی لاگت سے لگژری…

16 mins ago

خود سے شادی کرنیوالی 26 سالہ ٹک ٹاکر نے خودکشی کرلی

استنبول(قدرت روزنامہ) خود سے شادی کرنے والی ترکیہ کی ٹک ٹاکر نے خود کشی کرلی۔…

28 mins ago

بھارت میں گاندھی کی جگہ انوپم کھیر کی تصویروالے نوٹ چل گئے، اداکار حیران

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت میں مہاتما گاندھی کے بجائے بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کی تصویر…

38 mins ago

متھن چکرورتی کو ‘ دادا صاحب پھالکے’ ایوارڈ دینے کا اعلان

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی حکومت نے بالی ووڈ کے سینئر اداکار متھن چکرورتی کوبھارتی سینما انڈسٹری…

40 mins ago

بطور کپتان یقین رکھتا ہوں ٹیم پوری طرح متحد ہے، شان مسعود

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ بطور کپتان یقین…

51 mins ago