جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ نے سراج الحق کا استعفیٰ مسترد کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری نے امیر سراج الحق کا استعفیٰ مسترد کر دیا .

تفصیلات کے مطابق ترجمان جماعت قیصر شریف کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ جماعت کی مرکزی مجلس شوریٰ نے متفقہ طور پر سراج الحق کا بطور امیر جماعت استعفیٰ مسترد کر دیا ہے .

قیصر شریف نے بتایا کہ مرکزی مجلس شوریٰ نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امیر جماعت دستور کے مطابق اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے .

ترجمان جماعت اسلامی نے بتایا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی صدارت میں مجلس شوریٰ کا اجلاس بھی شروع ہو گیا ہے جس سے سراج الحق خطاب بھی کریں گے .

قیصر شریف نے کہا کہ انتخابات میں ناکامی امیر جماعت کی نہیں بلکہ دھاندلی کی وجہ سے ہوئی، جماعت اسلامی انتخابات کے نتائج کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے اور چیف الیکشن کمشنر سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتی ہے . یاد رہے کہ سراج الحق نے انتخابات میں شکست کے بعد بطور امیر جماعت اسلامی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں