ایک اور غیرملکی لڑکی پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر رحیم یار خان پہنچ گئی

رحیم یار خان(قدرت روزنامہ)پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار نیپالی خاتون نے لیاقت پور پہنچ کر اسلام قبول کیا اور پھر اپنے محبوب سے نکاح کرلیا .

تفصیلات کے مطابق نیپال سے تعلق رکھنے والی کچھ عرصہ سے امریکہ میں مقیم ششما دیوی دختر رام بہادر کا اڈا اختر نگر لیاقت پور کے رہائشی محمد ایوب سے فون پر رابطہ ہوا ، پھر دوستی ہوئی اور وقت کے ساتھ ساتھ یہ دوستی محبت میں تبدیل ہو گئی .

ششما دیوی نے جامعہ اسلامیہ سعیدیہ عمران العلوم کے بانی و مہتمم علامہ قاری محمد عمران سعیدی کے ہاتھوں کلمہ طیبہ پڑھ کر اسلام قبول کرلیا‘خاتون کا اسلامی نام عائشہ بی بی رکھا گیا اس موقع پر اس کا نکاح محمد ایوب سے کروایا گیا .

عائشہ نے بتایا کہ مجھے پاکستان کے بارے میں بہت سی غلط باتیں بتائی گئی تھیں کہ مت جاوُ پاکستان خطرناک ملک ہے، وہاں نہ جاؤ، وہ آپ کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کریں گے لیکن خدشات کے برعکس مجھے پاکستان بہت اچھا لگا، یہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں، یہاں کے کھانے بہت اچھے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں