معین علی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

لندن (قدرت روزنامہ) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا . خبر ایجنسی کے مطابق 34 سالہ معین علی نے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کے حوالے سے ٹیم کے ہیڈ کوچ کرس سلور ووڈ اور کپتان جو روٹ کو آگاہ کردیا ہے .

رپورٹ کے مطابق معین علی اب صرف وائٹ بال کرکٹ اور فرنچائز کرکٹ جاری رکھیں گے . معین علی نے 64 ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی ، انہوں نے 28.29 کی اوسط سے 2914 رنز بنائے ہیں، جن میں 5 سنچریاں اور 14 نصف سنچریاں شامل ہیں جب کہ 36.66 کی اوسط سے 195 وکٹیں بھی حاصل کیں . معین علی نے 112 بین الاقوامی ایک روزہ میچز اور 38 ٹی 20 میں بھی اپنے ملک کی نمائندگی کر رکھی ہے . . .

متعلقہ خبریں