کمشنر راولپنڈی کا الیکشن میں دھاندلی کا اعتراف، مستعفی ہونے کا اعلان، خود کو پھانسی دینے کا مطالبہ


راولپنڈی(قدرت روزنامہ) کمشنر راولپنڈی نے الیکشن میں دھاندلی کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انتخابی بے ضابطگیوں پر مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے 8 فروری کی شب راولپنڈی سے 13 لوگوں کو جتوایا اور ہارے ہوئے امیدواروں کو پچاس پچاس ہزار کی لیڈ میں تبدیل کیا، میں نے راولپنڈی ڈویژن میں نا انصافی کی ہے، پریشر کی وجہ سے آج صبح فجر کی نماز کے بعد خودکشی کرنے کی کوشش کی،پھر سوچا حرام کی موت کیوں مروں، کیوں نا سب کچھ عوام کے سامنے رکھوں۔
لیاقت علی چٹھہ کا کہنا تھا کہ مجھے راولپنڈی کچہری چوک میں پھانسی دے دینی چاہیے، میں راولپنڈی ڈویژن میں انتخابی دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں اور اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کرتا ہوں، ملک کی پیٹھ میں جو چھرا گھونپا گیا وہ مجھے سونے نہیں دیتا، میں سکون کی موت مرنا چاہتا ہوں اور مجھے ظلم کی سزا ملنی چاہیے، میرے ساتھ چیف الیکشن کمشنر اور دیگر کو بھی سزائیں دی جائیں۔
کمشنر راولپنڈی نے بتایا کہ ہم نے راولپنڈی ڈویژن کی تیرہ قومی اسمبلی کی سیٹوں پر ہارے ہوئے لوگوں کو جتوایا، اپنے ماتحت ریٹرننگ آفیسرز سے معذرت چاہتا ہوں، جب میں نے انہیں کہا آپ نے غلط کام کرنا ہے تو وہ بیچارے رُو رہے تھے، میرے ماتحت یہ کام نہیں کرنا چاہ رہے تھے۔
لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر دھاندلی کے اس جرم میں شریک ہیں،70 ہزار لیڈ والے آزاد امیدواروں کو جعلی مہریں لگا کر ہرایا، معاملے کی ساری ذمہ داری قبول کرتا ہوں مجھے پھانسی دی جائے،پاکستان توڑنے کے جرم میں شریک نہیں ہوسکتا۔

Recent Posts

مریم نوازشریف نے ہاکی ٹیم کیلئے پیغام جاری کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی ہاکی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا…

1 min ago

جو معافی کا کہہ رہے ہیں وہ ہم سے معافی مانگیں، عمر ایوب

فیصل آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے کہا ہے کہ…

8 mins ago

کرینہ کپور بھی مشکل میں پڑگئیں، عدالتی نوٹس جاری

مدھیہ پردیش (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی سُپر سٹار کرینہ کپور خان کو اپنی کتاب…

14 mins ago

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مختلف محکموں میں افسران کی اگلے گریڈ میں قائمقام تعیناتی کا نوٹس لے لیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مختلف محکموں میں افسران کی اگلے…

19 mins ago

پی ٹی آئی کے کسی کے ساتھ کوئی مذاکرات ہو رہے نہ بیک ڈور رابطہ ہے : اسد قیصر

پشاور(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے پی ٹی آئی کے مذاکرات کی…

30 mins ago

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان موخر ہوگیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان موخر ہوگیا، وہ…

35 mins ago