مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب کی سکیورٹی کی فراہمی ، دو بلٹ پروف گاڑیاں ہمراہ ہونگی

لاہور (قدرت روزنامہ )آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات پر مسلم لیگ ن کے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب کی سکیورٹی فراہم کردی گئی۔سماکے مطابق مریم نواز کیساتھ پولیس کے 4 سکواڈ،ایک جیمر اور ٹریفک پولیس کا پائلٹ لگا دیا گیا،انہیں دو بلٹ پروف گاڑیاں بھی فراہم کردی گئیں۔ذرائع کے مطابق مریم نوازکو وزیراعلیٰ کی سکیو رٹی آئی جی پنجاب کے احکامات پر فراہم کی گئی، جاتی امرا پر بھی سکیو رٹی اہلکار تعینات کردیئے گئے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔اس سے قبل چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے مریم نواز سے بطور وزیر اعلیٰ نامزد ہونے کے بعد ملاقات کی، ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے شہباز شریف اور مریم نواز کو پنجاب کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔

Recent Posts

عمران خان کا عدلیہ کے حق میں احتجاج شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے…

2 hours ago

سنگجانی جلسہ، حکومت کا پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے سنگجانی جلسے میں کی جانے والی تقاریر پر تحریک انصاف…

2 hours ago

حکومت پنجاب کا لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں کی لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) حکومت پنجاب نے لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں روپے کی لاگت سے لگژری…

2 hours ago

خود سے شادی کرنیوالی 26 سالہ ٹک ٹاکر نے خودکشی کرلی

استنبول(قدرت روزنامہ) خود سے شادی کرنے والی ترکیہ کی ٹک ٹاکر نے خود کشی کرلی۔…

2 hours ago

بھارت میں گاندھی کی جگہ انوپم کھیر کی تصویروالے نوٹ چل گئے، اداکار حیران

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت میں مہاتما گاندھی کے بجائے بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کی تصویر…

3 hours ago

متھن چکرورتی کو ‘ دادا صاحب پھالکے’ ایوارڈ دینے کا اعلان

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی حکومت نے بالی ووڈ کے سینئر اداکار متھن چکرورتی کوبھارتی سینما انڈسٹری…

3 hours ago