الیکشن 2024، کمشنر راولپنڈی کا دھاندلی کا اعتراف لیکن کون کون کامیاب ہوا تھا؟ امیدواروں کے نام سامنے آگئے

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) حالیہ الیکشن میں دھاندلی کا اعتراف کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے استعفیٰ دیدیا جبکہ انہیں پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ، اپنے استعفے میں ان کاکہناتھاکہ صاف و شفاف انتخابات کرانے میں ناکام رہا، میں نے اپنے عہدے اور لوگوں کے ساتھ ظلم کیا ہے، مجھ پر غیرقانونی کام کرانے کے شدید دباؤ ڈالا گیا، کمشنر راولپنڈی نے اپنا استعفیٰ گورنر پنجاب، وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف سیکریٹری کو بھیج دیا لیکن راولپنڈی ڈویژن کے حلقوں سے کون کون کامیاب ہوا؟ نام سامنے آگئے ہیں .

روزنامہ جنگ کے مطابق راولپنڈی ڈویژن میں قومی اسمبلی کی 13 اور صوبائی اسمبلی کی 27 نشستیں ہیں،جہلم کی قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی 4 نشستیں ہیں جبکہ اٹک کی قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی 5 نشستیں ہیں، چکوال کی قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی 4 نشستیں ہیں جبکہ راولپنڈی ضلع میں قومی اسمبلی کی6 اور صوبائی اسمبلی کی 12نشستیں ہیں، راولپنڈی/ مری کی قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی 2 نشستیں ہیں .

این اے 49 اٹک سے ن لیگ کے شیخ آفتاب احمد اور این اے 50 اٹک سے ن لیگ کے ملک سہیل خان کامیاب قرار پائے ہیں . 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں راولپنڈی سے قومی اسمبلی کی سیٹ این اے 51 راولپنڈی/مری سے ن لیگ کے راجہ اسامہ سرور کامیاب ہوئے ہیں . این اے 52 راولپنڈی/گوجر خان سے پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف کامیاب ہوئے ہیں جبکہ این اے 53 راولپنڈی سے ن لیگ کے راجہ قمر الاسلام کامیاب ہوئے ہیں .

این اے 54 راولپنڈی سے آزاد امیدوار عقیل ملک کامیاب ہوئے ہیں . 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں راولپنڈی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 55 سے ن لیگ کے امیدوار ملک ابرار کامیاب ہوئے ہیں . راولپنڈی کے حلقہ این اے 56 سے ن لیگ کے امیدوار حنیف عباسی اور این اے 57 سے ن لیگ کے دانیال چوہدری کامیاب ہوئے ہیں . این اے 58 چکوال سے ن لیگ کے طاہر اقبال اور این اے 59 تلہ گنگ/چکوال سے ن لیگ کے سردار غلام عباس کامیاب ہوئے ہیں .

علاوہ ازیں این اے 60 جہلم سے ن لیگ کے بلال اظہر کیانی اور این اے 61 جہلم سے ن لیگ کے چوہدری فرخ الطاف کامیاب ہوئے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں