الیکشن 2024، کمشنر راولپنڈی کا دھاندلی کا اعتراف لیکن کون کون کامیاب ہوا تھا؟ امیدواروں کے نام سامنے آگئے

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) حالیہ الیکشن میں دھاندلی کا اعتراف کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے استعفیٰ دیدیا جبکہ انہیں پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ، اپنے استعفے میں ان کاکہناتھاکہ صاف و شفاف انتخابات کرانے میں ناکام رہا، میں نے اپنے عہدے اور لوگوں کے ساتھ ظلم کیا ہے، مجھ پر غیرقانونی کام کرانے کے شدید دباؤ ڈالا گیا، کمشنر راولپنڈی نے اپنا استعفیٰ گورنر پنجاب، وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف سیکریٹری کو بھیج دیا لیکن راولپنڈی ڈویژن کے حلقوں سے کون کون کامیاب ہوا؟ نام سامنے آگئے ہیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق راولپنڈی ڈویژن میں قومی اسمبلی کی 13 اور صوبائی اسمبلی کی 27 نشستیں ہیں،جہلم کی قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی 4 نشستیں ہیں جبکہ اٹک کی قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی 5 نشستیں ہیں، چکوال کی قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی 4 نشستیں ہیں جبکہ راولپنڈی ضلع میں قومی اسمبلی کی6 اور صوبائی اسمبلی کی 12نشستیں ہیں، راولپنڈی/ مری کی قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی 2 نشستیں ہیں۔

این اے 49 اٹک سے ن لیگ کے شیخ آفتاب احمد اور این اے 50 اٹک سے ن لیگ کے ملک سہیل خان کامیاب قرار پائے ہیں۔8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں راولپنڈی سے قومی اسمبلی کی سیٹ این اے 51 راولپنڈی/مری سے ن لیگ کے راجہ اسامہ سرور کامیاب ہوئے ہیں۔این اے 52 راولپنڈی/گوجر خان سے پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف کامیاب ہوئے ہیں جبکہ این اے 53 راولپنڈی سے ن لیگ کے راجہ قمر الاسلام کامیاب ہوئے ہیں۔

این اے 54 راولپنڈی سے آزاد امیدوار عقیل ملک کامیاب ہوئے ہیں۔8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں راولپنڈی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 55 سے ن لیگ کے امیدوار ملک ابرار کامیاب ہوئے ہیں۔راولپنڈی کے حلقہ این اے 56 سے ن لیگ کے امیدوار حنیف عباسی اور این اے 57 سے ن لیگ کے دانیال چوہدری کامیاب ہوئے ہیں۔این اے 58 چکوال سے ن لیگ کے طاہر اقبال اور این اے 59 تلہ گنگ/چکوال سے ن لیگ کے سردار غلام عباس کامیاب ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں این اے 60 جہلم سے ن لیگ کے بلال اظہر کیانی اور این اے 61 جہلم سے ن لیگ کے چوہدری فرخ الطاف کامیاب ہوئے ہیں۔

Recent Posts

عمران خان کا عدلیہ کے حق میں احتجاج شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے…

2 hours ago

سنگجانی جلسہ، حکومت کا پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے سنگجانی جلسے میں کی جانے والی تقاریر پر تحریک انصاف…

2 hours ago

حکومت پنجاب کا لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں کی لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) حکومت پنجاب نے لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں روپے کی لاگت سے لگژری…

2 hours ago

خود سے شادی کرنیوالی 26 سالہ ٹک ٹاکر نے خودکشی کرلی

استنبول(قدرت روزنامہ) خود سے شادی کرنے والی ترکیہ کی ٹک ٹاکر نے خود کشی کرلی۔…

2 hours ago

بھارت میں گاندھی کی جگہ انوپم کھیر کی تصویروالے نوٹ چل گئے، اداکار حیران

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت میں مہاتما گاندھی کے بجائے بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کی تصویر…

3 hours ago

متھن چکرورتی کو ‘ دادا صاحب پھالکے’ ایوارڈ دینے کا اعلان

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی حکومت نے بالی ووڈ کے سینئر اداکار متھن چکرورتی کوبھارتی سینما انڈسٹری…

3 hours ago