تحریک انصاف نے کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی کے اعتراف پر زور دار اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف کے علی محمد خان نے کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی کے انکشافات پر رد عمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر نے یہ تاثر غلط ثابت کر دیا کہ بیوروکریسی میں کوئی دم نہیں ، حق پرست لوگ موجود ہیں ، آپ ایک وقت تک کسی کو دبا سکتے ہیں، ہمارا مینڈیٹ چرایا گیا ، فارم 45 کچھ اور 47 کچھ اور کہانی سنا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق علی محمد خان کا کہناتھا کہ رنجیت سنگھ نے اتنا ظلم نہیں کیا ہو گا جتنا محسن نقوی نے کیاہے ، محسن نقوی پر ہمیں اعتماد نہیں ہے ان کے نیچے ہی یہ سب کچھ ہواہے ، ہماری 170 سے زائد سیٹیں بنتی ہیں ، ہمارا میندیٹ واپس کیا جائے ، الیکشن کمیشن اپنی غلطی درست کرے ہمیں ہمارا مینڈیٹ واپس کرے ، ہمارا مطالبہ ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان از خود نوٹس لیں ہمارا مطالبہ بہت سادہ ہے ، کے پی کے میں جہاں ان کا بس چلا انہوں نے سیٹیں چرائی ہیں، جب حق آتا ہے تو باطل مٹ جاتاہے ، آج حق سامنے آ رہاہے ، کمشنر راولپنڈی نے بہت بڑا قدم لیا ہے ، انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

Recent Posts

عمران خان کا عدلیہ کے حق میں احتجاج شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے…

2 hours ago

سنگجانی جلسہ، حکومت کا پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے سنگجانی جلسے میں کی جانے والی تقاریر پر تحریک انصاف…

2 hours ago

حکومت پنجاب کا لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں کی لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) حکومت پنجاب نے لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں روپے کی لاگت سے لگژری…

2 hours ago

خود سے شادی کرنیوالی 26 سالہ ٹک ٹاکر نے خودکشی کرلی

استنبول(قدرت روزنامہ) خود سے شادی کرنے والی ترکیہ کی ٹک ٹاکر نے خود کشی کرلی۔…

3 hours ago

بھارت میں گاندھی کی جگہ انوپم کھیر کی تصویروالے نوٹ چل گئے، اداکار حیران

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت میں مہاتما گاندھی کے بجائے بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کی تصویر…

3 hours ago

متھن چکرورتی کو ‘ دادا صاحب پھالکے’ ایوارڈ دینے کا اعلان

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی حکومت نے بالی ووڈ کے سینئر اداکار متھن چکرورتی کوبھارتی سینما انڈسٹری…

3 hours ago