آٹو انڈسٹری نے گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافہ مسترد کردیا


کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کی آٹو انڈسٹری نے مقامی سطح پر تیار شدہ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح بڑھانے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافے سے گریز کیا جائے۔
نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر کو پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے ارسال کردہ خط میں کہا گیا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں مقامی سطح پر تیار گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح 25فیصد تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس شرح کا اطلاق 1400سی سی سے زائد طاقت کی گاڑیوں یا 40لاکھ روپے سے زائد مالیت کی گاڑیوں پر ہوگا۔
پاما کے مطابق حکومت کا یہ فیصلہ مرے ہوئے کو مارنے کے مترادف ہوگا کیونکہ گاڑیوں کی مقامی صنعت پہلے ہی بلند افراط زر کی وجہ سے طلب میں کمی کی وجہ سے بحران کا شکار ہے۔
انڈسٹری کا کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ سال سے مقامی سطح پر تیار کی جانے والی گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے اور سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافہ سے مقامی صنعت کی فروخت میں مزید کمی واقع ہوگی۔
پاما نے مقامی صنعت اور درآمد کی جانے والی گاڑیوں کی پالیسی میں عدم توازن کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک جانب مقامی سطح پر تیار شدہ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں اضافے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب درآمدی گاڑیوں کی پالیسی میں کوئی ردوبدل نہیں کیا جارہا، جس سے مقامی صنعت کے تحفظ کو خدشات بڑھ رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ مارکیٹ میں 10فیصد شیئر رکھنے والی استعمال شدہ گاڑیوں کا حصہ اب 30فیصد تک بڑھ چکا ہے۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ پنجاب سے ا طالوی سفیر کی ملاقات، لائیو سٹاک اور ڈیر ی پراجیکٹ میں سرمایہ کاری پر اتفاق

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازسے اٹلی کی سفیرماریلنا ارمیلن نے ملاقات…

2 hours ago

مقبوضہ جموں و کشمیر، فلسطین سمیت ہر ملک میں صحافیوں پر تشدد قابل مذمت ہے:مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…

2 hours ago

آئی جی پنجاب پر اعتبار نہیں، بشریٰ بی بی بہت اہم ہیں، شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…

2 hours ago

کوئٹہ میں پولیس اہلکار کے نجی سیل پر چھاپہ، 4 نوجوان بازیاب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…

2 hours ago

شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو بڑا دھچکا لگ گیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…

3 hours ago

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…

3 hours ago