متحدہ کی 3 رکنی مذاکراتی کمیٹی قائم، ن لیگ سے ملاقات متوقع


کراچی (قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے 3 رکنی مذاکراتی کمیٹی بنادی۔ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق کمیٹی سیاسی رابطوں اور حکومت سازی کے لیے مذاکرات کرے گی جس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، مصطفیٰ کمال اور ڈاکٹر فاروق ستار شامل ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے سیاسی رابطوں، حکومت سازی اور دیگر امور پر مذاکرات کرے گی۔علاوہ ازیں ایم کیو ایم کی مذاکراتی کمیٹی کا 48 گھنٹوں میں اسلام آباد میں ن لیگ سمیت دیگر جماعتوں سے ملاقات کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں آئندہ کی حکمت عملی سمیت دیگر معاملات پر گفتگو ہوگی، آئینی ترمیم کی منظوری اور ملکی و معاشی استحکام کے لیے ایم کیو ایم کی کمیٹی دیگر جماعتوں سے بھی مذاکرات کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر مذاکراتی کمیٹی میں توسیع کی جاسکتی ہے۔

Recent Posts

فیصل آباد: ڈکیتی کے دوران لڑکی کے گینگ ریپ میں ملوث 4 ڈاکو مبینہ مقابلے میں ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران لڑکی کے گینگ…

18 mins ago

وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ذمہ داری اسحٰق ڈار کو سونپ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے تحفظات…

30 mins ago

پاکستان میں پلاسٹک انسانی صحت اور قدرتی ماحول کس طرح تباہ کر رہاہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دنیا بھر کی طرح پاکستان بھی ماحولیاتی تغیرات کی لپیٹ میں ہے،…

40 mins ago

ریمبو کی بیوی اداکارہ صاحبہ نے شادی کے بعد کئی سال نیا سوٹ کیوں نہیں خریدا ؟حیران کن انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور افضل خان المعروف جان ریمبو…

52 mins ago

احتجاج سے قبل پی ٹی آئی پشاور میں اختلافات، 2 استعفے آ گئے

پشاور(قدرت روزنامہ)24 نومبر کے احتجاج سے قبل پاکستان تحریک انصاف پشاور کی ضلعی تنظیم میں…

55 mins ago

بابا گرو نانک کا 555واں جنم دن:پاکستان میں سکھ یاتریوں کی سیکیورٹی کےلیے فول پروف انتظامات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بابا گرو نانک کے 555ویں جنم دن کے موقع پر گوردوارہ سری…

55 mins ago