کمشنر راولپنڈی کے انتخابات میں دھاندلی کے اعترافی بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل


لاہور (قدرت روزنامہ)کمشنر راولپنڈی کے انتخابات میں دھاندلی کے اعترافی بیان پر تحریک انصاف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کے بیان کے بعد چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں۔
تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی چوری شدہ نشستیں فوری واپس کی جائیں، کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی کا اعترافی بیان پی ٹی آئی کے مؤقف کی تائید ہے۔انہوں نے کہا کہ 70 ہزار ووٹوں کی برتری والے آزاد امیدواروں کو شکست میں تبدیل کیا گیا، کمشنر راولپنڈی نے عوام کا مینڈیٹ چرانے کی گھناؤنی سازش کے کردار بےنقاب کر دیے۔
پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ واضح ہوچکا الیکشن میں عوام نے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کو بھاری اکثریت سے نوازا، کمشنر راولپنڈی کے انکشافات کے بعد چیف الیکشن کمشنر کے پاس عہدے پر رہنے کا کوئی جواز نہیں رہتا۔
ترجمان نے کہا کہ فارم 45 کے مطابق ووٹوں کی دوبارہ گنتی کر کے چوری شدہ 86 نشستیں واپس کی جائیں، چیف الیکشن کمشنر سمیت ملوث تمام افسران عہدوں سے فوری مستعفی ہوں، تمام ملوث مجرمان کے خلاف آئین اور قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے سزا دی جائے۔

Recent Posts

خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرناروڈ گزشتہ 22 گھنٹوں سے آمد و رفت کے لئے بلاک

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25…

3 mins ago

چمن میں 8ماہ سے دھرنا جاری ‘ حکومت بے خبر ‘ وزیراعلیٰ بلوچستان اعلان کے باوجود مذاکرات کیلئے نہ جاسکے

8 ماہ میں وفاقی حکومت کا کوئی نمائندہ چمن نہیں گیا چمن (قدرت روزنامہ)چمن میں…

40 mins ago

کمسن طالب علم کے اندھے قتل کا معمہ حل — قتل میں ملوث 3 افراد کو گرفتار اور آلہ قتل برآمد کرلیا.اسٹنٹ کمشنر اکرم حریفال کی پریس کانفرنس

مستونگ(قدرت روزنامہ)اسسٹنٹ کمشنر مستونگ محمداکرم حریفال نے نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ…

55 mins ago

ہالی ووڈ جوڑی جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک کی علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ امریکی اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیز اور اداکار بین…

1 hour ago