انتخابات کی ساری مشق مذاق بن چکی،سراج الحق

لاہور (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ قومی انتخابات کی ساری مشق مذاق بن چکی ہے، 70 میں ہونے والی منظم دھاندلی سے ملک دو دلخت ہوگیا مگر تاریخ سے کوئی سبق نہیں سیکھا گیا۔

جماعت اسلامی کے مرکزی ترجمان کی جانب سے سراج الحق کا بیان جاری کیا گیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ الیکشن پر قومی خزانہ سے50ارب ضائع کیے گئے، اس کا حساب کون دے گا، جماعت اسلامی انتخابات میں دھاندلی پر خاموش نہیں رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ کے تقدس کی بحالی تک جدوجہد جاری رہے گی، دھاندلی کو بے نقاب کرنے کے لیے پرامن عوامی احتجاج جاری رکھیں گے اور آئین و قانون کے اندر رہتے ہوئے تمام آپشنز استعمال کریں گے۔

سراج الحق نے کہا کہ ملک میں اب تک 12الیکشنز ہوچکے، ہر الیکشن ارینجمنٹ کے تحت ہوا، 70سے منظم دھاندلی کا سلسلہ جاری ہے، ملک دولخت ہوگیا، تاریخ سے سبق نہیں سیکھا گیا۔

Recent Posts

سیمنٹ کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی…

13 mins ago

ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم…

17 mins ago

دوسری شادی پر سابقہ شوہر کا گھر جلانے والی خاتون مشکل میں پھنس گئی

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)دوسری شادی پر شوہر کے گھر کو آگ لگانے والی خاتون کے خلاف…

39 mins ago

یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر خزانہ محمداورنگزیب کا کہناہےکہ آئی ایم ایف پیکیج صرف وفاق…

51 mins ago

نوسربازوں نے شادی کا جھانسہ دے کر گونگے بہرے محنت کش کو لوٹ لیا

رینالہ خورد (قدرت روزنامہ) نوسربازوں نے سادہ لوح غریب محنت کش کو شادی کا جھانسہ…

55 mins ago

اسمبلیوں میں بیٹھے لوگوں کی اکثریت منتخب ہوکر نہیں آئی،شاہد خاقان عباسی

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) سربراہ عوام پاکستان پارٹی و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا…

58 mins ago