جن کا ایجنڈا انتشار ہے، وہ اب بھی انتشار پھیلا رہے ہیں، شہباز شریف

لاہور(قدرت روزنامہ)صدر ن لیگ شہباز شریف کا کہنا ہےکہ جن کا ایجنڈا انتشار تھا وہ آج بھی یہی کام کررہے ہیں جبکہ نواز شریف صرف عوام کا مفاد سوچ رہے ہیں۔

شہباز شریف سے قومی اسمبلی کے نومنتخب ایک، پنجاب اسمبلی کی 3 اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے دو امیدواروں نے ملاقات کر کے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 92 بھکر سے آزاد حیثیت میں انتخاب جیتنے والے رشید اکبر نوانی، پی پی 90 بھکر سے احمد نواز نوانی، پی پی 92 اور 93 بھکر سے کامیاب عامر عنایت شاہانی کی شہباز شریف سے ملاقات کر کے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس کے علاوہ خیبرپختون خوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 106 سے حشام انعام اللہ خان اور پی کے 82 سے ملک طارق اعوان کا بھی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔

آزاد اراکین نے نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مسلم لیگ ن ہی ملک کو مسائل سے نکال سکتی ہے۔

اراکین کی ن لیگ میں شمولیت پر شہباز شریف نے اُن کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ملک میں سیاس عدم استحکام کسی کے مفاد میں نہیں ہے، معاشی خطرات کا تقاضا ہے کہ سب مل کر پاکستان کے لئے کام کریں، ہم نے پہلے بھی ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، اب بھی یہی ترجیح ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جن کا ایجنڈا انتشار ہے، وہ اب بھی انتشار پھیلا رہے ہیں جبکہ نواز شریف اپنی ذات اور سیاست کا نہیں، ہمیشہ پاکستان اور عوام کا مفاد سوچتے ہیں، ہم پاکستان کو کسی نئی مصیبت اور بحران سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ خیبر پختون خوا کی ترقی چاہتے ہیں کیونکہ دہشت گردی پر قابو پاکر صوبے کی ترقی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

Recent Posts

سیمنٹ کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی…

16 mins ago

ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم…

20 mins ago

دوسری شادی پر سابقہ شوہر کا گھر جلانے والی خاتون مشکل میں پھنس گئی

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)دوسری شادی پر شوہر کے گھر کو آگ لگانے والی خاتون کے خلاف…

42 mins ago

یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر خزانہ محمداورنگزیب کا کہناہےکہ آئی ایم ایف پیکیج صرف وفاق…

54 mins ago

نوسربازوں نے شادی کا جھانسہ دے کر گونگے بہرے محنت کش کو لوٹ لیا

رینالہ خورد (قدرت روزنامہ) نوسربازوں نے سادہ لوح غریب محنت کش کو شادی کا جھانسہ…

58 mins ago

اسمبلیوں میں بیٹھے لوگوں کی اکثریت منتخب ہوکر نہیں آئی،شاہد خاقان عباسی

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) سربراہ عوام پاکستان پارٹی و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا…

1 hour ago