ڈی آ راو اور کمشنر کا نتائج سے کوئی تعلق نہیں ہوتا،کمشنر راولپنڈی کی پریس کانفرنس پر ڈپٹی کمشنر کامؤقف

راولپنڈی (قدرت روزنامہ )ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہا ہے کہ ڈی آر او اور کمشنر کا نتائج سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر حسن وقار چیمہ نے” جیو نیوز” سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر اور ڈی آر او کا کام الیکشن سے قبل کوآرڈینیشن اور ٹریننگ میں مدد کرنا ہے۔ کمشنر اور ڈی آر او انتخاب کو سپروائر کرتے ہیں مگر الیکشن عمل میں ان کا کوئی کردار نہیں ہوتا، آر او اور الیکشن کمیشن نتائج پر براہ راست رابطے میں ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ انتخابی بے ضابطگیوں پر مستعفی ہوگئے اور خود کو پولیس کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ میں نے راولپنڈی ڈویژن میں ناانصافی کی ہے، میں نے جو ظلم کیا اس کی سزا مجھے ملنی چاہیے، باقی جو بھی اس میں ملوث ہیں انہیں بھی سزا ملنی چاہیے۔

Recent Posts

سیمنٹ کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی…

8 mins ago

ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم…

12 mins ago

دوسری شادی پر سابقہ شوہر کا گھر جلانے والی خاتون مشکل میں پھنس گئی

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)دوسری شادی پر شوہر کے گھر کو آگ لگانے والی خاتون کے خلاف…

34 mins ago

یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر خزانہ محمداورنگزیب کا کہناہےکہ آئی ایم ایف پیکیج صرف وفاق…

46 mins ago

نوسربازوں نے شادی کا جھانسہ دے کر گونگے بہرے محنت کش کو لوٹ لیا

رینالہ خورد (قدرت روزنامہ) نوسربازوں نے سادہ لوح غریب محنت کش کو شادی کا جھانسہ…

50 mins ago

اسمبلیوں میں بیٹھے لوگوں کی اکثریت منتخب ہوکر نہیں آئی،شاہد خاقان عباسی

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) سربراہ عوام پاکستان پارٹی و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا…

53 mins ago