کوئٹہ میں پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چھیننے والے 8 ملزمان گرفتار کرلیے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بروری پولیس نے منشیات فروشوں گاڑی اور موٹر سائیکل چھیننے والے ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے سینکڑوں بوتل شراب ایک کلو سے زائد چرس مسروقہ گاڑی اور موٹر سائیکل برآمد کرکے قبضے میں لے لی تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالحئی عامر بلوچ اور ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ محمد جواد طارق کی خصوصی ہدایت پر ایس پی صدر ڈویژن آصف خان ، ڈی ایس پی صدر سرکل عبدالرب کاکڑ اور ایس ایچ او بروری حاجی عبدالحئی گرانی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم طاہر حسن اور نند لال کے قبضے سے 431بوتل شراب، 100 ٹن بیئر برآمد کرلی دوسری کارروائی میں مختار اور نذیر احمد کے قبضے سے چھینا گیا موٹر سائیکل اور واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل برآمد کرلیا . ایک اور کارروائی میں ملزمان زین الدین ، شبیر خان ، ڈاکٹر کمال الدین کے قبضے سے مسروقہ گاڑی جبکہ ایک اور کارروائی میں محمد فیصل کے قبضے سے ایک کلو 30 گرام چرس برآمد کرکے قبضے میں لے لیا اور تمام گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی .

. .

متعلقہ خبریں