کوئٹہ میں پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چھیننے والے 8 ملزمان گرفتار کرلیے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بروری پولیس نے منشیات فروشوں گاڑی اور موٹر سائیکل چھیننے والے ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے سینکڑوں بوتل شراب ایک کلو سے زائد چرس مسروقہ گاڑی اور موٹر سائیکل برآمد کرکے قبضے میں لے لی تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالحئی عامر بلوچ اور ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ محمد جواد طارق کی خصوصی ہدایت پر ایس پی صدر ڈویژن آصف خان ، ڈی ایس پی صدر سرکل عبدالرب کاکڑ اور ایس ایچ او بروری حاجی عبدالحئی گرانی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم طاہر حسن اور نند لال کے قبضے سے 431بوتل شراب، 100 ٹن بیئر برآمد کرلی دوسری کارروائی میں مختار اور نذیر احمد کے قبضے سے چھینا گیا موٹر سائیکل اور واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل برآمد کرلیا۔ ایک اور کارروائی میں ملزمان زین الدین ، شبیر خان ، ڈاکٹر کمال الدین کے قبضے سے مسروقہ گاڑی جبکہ ایک اور کارروائی میں محمد فیصل کے قبضے سے ایک کلو 30 گرام چرس برآمد کرکے قبضے میں لے لیا اور تمام گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

Recent Posts

آئی ایم ایف سے قرض دلوانے میں آرمی چیف نے اہم کردار ادا کیا، شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہناہے کہ آئی ایم ایف پروگرام دلوانے…

38 mins ago

فلم ’کالکی 2898‘ میں پربھاس کو ‘جوکر’ کہنے پر ارشاد وارثی کی وضاحت

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ارشاد وارثی نے سائنس فکشن فلم کالکی 2898 اے ڈی کے…

1 hour ago

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر سے ایک اور اعزاز چھین لیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے سابق لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر…

1 hour ago

سیمنٹ کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی…

2 hours ago

ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم…

2 hours ago

دوسری شادی پر سابقہ شوہر کا گھر جلانے والی خاتون مشکل میں پھنس گئی

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)دوسری شادی پر شوہر کے گھر کو آگ لگانے والی خاتون کے خلاف…

3 hours ago