بلوچستان میں بعض لوگوں نے 70 کروڑ روپے میں ایک نشست خریدی، انتخابات نہیں مانتے، ایاز جوگیزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) چار جماعتی اتحاد کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما نواب آیاز خان جوگیزئی نے کہا کہ پوری دنیا میں انتخابات ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں عوام اپنے نمائندوں کا انتخاب کرتے ہیں واحد ملک پاکستان ہے جہاں کچھ قوتیں عوام کے مینڈیٹ کو چوری کرکے ایسے گونگے اور بہریں لوگوں کو کامیاب کرکے اسمبلی بھیجتے ہیں تاکہ وہ بلوچستان کے وسائل کے لوٹ مار پر خاموش رہ سکیں بد قسمتی سے بلوچستان میں 70کروڑ روپے کا بھی ایک سیٹ بیچ دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پشتون اور بلوچ وطن قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اس لیے سٹیبلشمنٹ یہاں کے حقیقی رہنماﺅں کے بجائے ایسے امیدوار منتخب کرتے ہیں جو پانچ سال تک خاموشی سے مراعات لے کر خاموش رہتے ہیں کیونکہ جب محمود خان اچکزئی سردار اختر مینگل ڈاکٹر مالک بلوچ اور عبدالخالق ہزارہ جیسے لوگ خاموش نہیں رہیں اس لیے وہ ہمارے مینڈیٹ کو چوری کردیتے ہیں . انہوں نے کہا کہ ماضی میں پنجاب میں ترقیاتی کام کرائے گئے ہیں، سڑکیں بنائی گئی ہے ان کے قرض کی ادائیگی میں بلوچستان برابر کے حصہ دار ہیں انہوں نے کہا کہ ایسے انتخابات کو ہم نہیں مانتے جس میں ہمیں ہمارے حقیقی نمائندوں کے راستے کو روک کرکے ان کی جگہ ڈمی نمائندوں کو لایا جائے، اس لیے آج نہ صرف بلوچستا ن بلکہ پورے ملک کے عوام سراپا حتجا ہیں .

. .

متعلقہ خبریں