اس مرتبہ انتخابات میں اسمگلروں کو بھاری بھرکم رقوم کے عوض سیٹیں فروخت کی گئیں، ڈاکٹر مالک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ نے چار جماعتی اتحاد کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ جعلی ایم این اے جعلی ایم پی اے نامنظور ہیں ہمارے خواتین اور سیاسی کارکنوں نے گھر گھر جاکر عوام کو اور جمہوریت کو ووٹ کیلئے راضی کیا لیکن ایک بار بھر بلوچستان بلکہ تمام ملک میں آمرانہ طرز پر عوام کے مینڈیٹ کو چوری کیا آج پورا بلوچستان سراپا احتجاج ہے ایک سازش کے تحت قوم پرستوں کو الیکشن میں ہرایا گیا میرے مقابلے میں جس کو جتوا یا ہے اور چالیس ہزار ووٹ دلائے ہیں اگر وہ تربت کے چالیس دیہات کے نام بتائے تو میں اسکی کامیابی کا مبارک باد دوں گا خان عبدالصمد خان اچکزئی نواب غوث بخش بزنجو نواب اکبر خان بگٹی نواب خیر بخش مری اور سردار عطا اللہ مینگل نے پارلیمنٹ میں باکردار لوگوں کے حیثیت سے حصہ لیا لیکن بد قسمی سے اس مرتبہ سمگلروں کو بھاری بھرکم رقوم کے عوض سیٹیں بیچ دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تما م اقوام اپنی اپنی سرزمین پر آباد ہیں قوم پرست اپنے مزید جدوجہد جاری رکھیں گے ہمارے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا انہوں نے کہا کہ جب پی ڈی ایم وجود میں آیا تو ان میں پہلا نقتہ پاکستان کو آئین کے مطابق چلانا اور خاص کر ریاستی اداروں کے مداخلت بند کرانا لیکن آج جمہوری لوگوں کو پیچھے دھکیلا جارہا ہے تاکہ ایسے گونگے اور بہرے نمائندے لائے جائے جو بلوچستان کے وسائل کے لوٹ مار پر خاموشی اختیار کریں ڈاکٹر مالک بلوچ کا کہنا تھا کہ جنرل مشرف نے جو آگ لگایا تھا اس کو بجانے کی کوشش کی جائے انہوں نے کہا کہ راتوں رات چار جماعتی اتحاد کے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا ہم پیسہ گردی کی مخالفت کریں گے اور مطابلہ کرتے ہیں کہ بلوچستان کے عوام کو ووت کا حق دیا جائے تاکہ صوبے میںسماجی ترقی لائی جائے ۔

Recent Posts

”محمد رضوان ورلڈکپ میں اپنی ناقص پرفارمنس کو چھپا نے کے لیے مذہب کارڈ استعمال کر رہے ہیں،، احمد شہزاد کاتہلکہ خیز بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو…

26 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں کمی کب ہوگی ؟ وفاقی وزیر توانائی کا اہم بیان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ بجلی کی…

29 mins ago

بارشیں برسانے والا طاقتور سسٹم ملک میں داخل، آج رات سے موسلادھار بارشوں کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا طاقتور سسٹم ملک میں…

52 mins ago

حکومت نے یکم محرم کو عام تعطیل کا اعلان کردیا

پشاور (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا حکومت نے یکم محرم الحرام کو صوبے بھر میں عام تعطیل…

59 mins ago

راولپنڈی میں گھر کا واحد کفیل نوجوان ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا

راولپنڈی(قدرت وزنامہ) تھانہ دھمیال کے علاقے تربیلا کالونی میں ڈیم میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب…

1 hour ago

صبح 6 بجے ملک بھر میں پٹرول پمپس بند کردیئے جائیں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل صبح 6 بجے سے…

1 hour ago