کمشنر راولپنڈی کے بعد ہمارے آر اوز اور ڈی آر اوز بھی دھاندلی کا اعتراف کریں، عبدالخالق ہزارہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) انتخابات میں دھاندلی کیخلاف چار جماعتی اتحاد کی جانب سے جاری دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ہزارہ ڈیمو کریٹک موومنٹ کے عبدالخالق ہزارہ نے کہاہے کہ جعلی ایم این ایز وایم پی ایز قطعاََ نامنظور ہیں ،جمہوری لوگوں کو پیچھے دھکیلا جارہا ہے تاکہ ایسے گونگے اور بہرے نمائندے لائے جائیں جو بلوچستان کے وسائل کے لوٹ مار پر خاموشی اختیار کریں پوری دنیا میں انتخابات ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں عوام اپنے نمائندوں کا انتخاب کرتے ہیں واحد ملک پاکستان ہیں جہاں کچھ قوتیں عوام کے مینڈیٹ کو چوری کرکے ایسے گونگے اور بہریں لوگوں کو کامیاب کرکے اسمبلی بھیجتے ہیں تاکہ وہ بلوچستان کے وسائل کے لوٹ مار پر خاموش رہ سکیں، دھاندلی پر جس طرح راولپنڈی کے کمشنر نے قوم کے سامنے پیش ہوکر دھاندلی کا اعتراف کیا ہمارے ڈی آر او اور آروز بھی پنے ضمیر کے مطابق آکر اعلان کریں کہ ہم سے کس نے دھاندلی کرائی ہم وعدہ کرتے ہیں کہ ہم انہیں معاف کریں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ کے ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے چار جماعتی اتحاد کے زیراہتمام دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

Recent Posts

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی ہنی مون کے دوران سامنے آنے والی تصاویر انٹر نیٹ پر وائرل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال ان دنوں ہنی مون پر…

28 mins ago

وزیر اعظم شہباز شریف کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر غور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف قازقستان سے وطن واپسی پر آل…

32 mins ago

پی ٹی آئی کا 6 جولائی کو ہونے والا جلسہ خطرے میں پڑ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کا 6 جولائی کو وفاقی دارالحکومت کے علاقے…

34 mins ago

ادویات کی قیمتوں میں 23.33 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں ادویات کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 23.33 فیصد کا اضافہ…

39 mins ago

مجھ سے افیئرکا پتہ چلنے پر جاوید اختر کی پہلی بیوی کافی تلخ ہو گئی تھیں، شبانہ اعظمی کا بیان

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی سینئر اور ورسٹائل اداکارہ شبانہ اعظمی نے کہا ہے کہ ان…

41 mins ago

بھارت کی جانب سےپانی چھوڑنے کا خطرہ، ملک بھر میں سیلاب کا الرٹ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) این ڈی ایم اے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے ملک کے…

1 hour ago