سکیورٹی فورسز کی ٹانک اور جنوبی وزیرستان میں کارروائیاں، 9 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں آپریشنز کے دوران 9 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جن میں دو انتہائی مطلوب دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسز نے 16-17 فروری کو خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک اور جنوبی وزیرستان میں علیحدہ علیحدہ انٹیلی جنس اطلاع کی بنیاد پر آپریشنز کیے۔

اس دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں دو انتہائی مطلوب دہشت گرد رحمت اللہ عرف بدر منصور اور ٹی ایس امجد بابری بھی مارے گئے۔

جنوبی وزیرستان میں ایک اور آپریشن میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جن کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیزم واد بھی برآمد ہوا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ آپریشن کے دوران ایک سپاہی شاہ زیب اسلم نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تمام دہشت گرد علاقے میں سکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ بھتہ خوری اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور بہادر جوانوں کی قربانیاں فوج کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Recent Posts

”محمد رضوان ورلڈکپ میں اپنی ناقص پرفارمنس کو چھپا نے کے لیے مذہب کارڈ استعمال کر رہے ہیں،، احمد شہزاد کاتہلکہ خیز بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو…

31 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں کمی کب ہوگی ؟ وفاقی وزیر توانائی کا اہم بیان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ بجلی کی…

33 mins ago

بارشیں برسانے والا طاقتور سسٹم ملک میں داخل، آج رات سے موسلادھار بارشوں کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا طاقتور سسٹم ملک میں…

56 mins ago

حکومت نے یکم محرم کو عام تعطیل کا اعلان کردیا

پشاور (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا حکومت نے یکم محرم الحرام کو صوبے بھر میں عام تعطیل…

1 hour ago

راولپنڈی میں گھر کا واحد کفیل نوجوان ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا

راولپنڈی(قدرت وزنامہ) تھانہ دھمیال کے علاقے تربیلا کالونی میں ڈیم میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب…

1 hour ago

صبح 6 بجے ملک بھر میں پٹرول پمپس بند کردیئے جائیں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل صبح 6 بجے سے…

1 hour ago