سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات کی چھان بین کیلئے کمیٹی تشکیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الیکشن میں دھاندلی سے متعلق الزامات کی چھان بین کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اعلیٰٗ سطح کا اجلاس ہوا ، جس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کی جانب سے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات پر الیکشن کمیشن کا ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں کمیشن کے معزز اراکین شریک ہوئے،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور ممبر الیکشن کمیشن پنجاب بابر حسن بھروانہ نے اجلاس میں آن لائن شرکت کی،اجلاس میں کمشنر راولپنڈی کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر غور و غوض کیا گیا،اجلاس میں کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی چھان بین کے لیے ایک اعلی سطح کی کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا مزید بتانا ہے کہ کمیٹی کی صدارت سینئر ممبر الیکشن کمیشن کریں گے،کمیٹی میں سیکرٹری، سپیشل سیکرٹری اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قانون شامل ہوں گے،کمیٹی راولپنڈی کے ڈی آر اوزاور متعلقہ آراوزکےاس سلسلہ میں بیانات قلمبند کرے گی،کمیٹی تین دن میں اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کرے گی،کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد کمشنر راولپنڈی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی اور دیگر قانونی چارہ جوئی کے بارے میں بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

Recent Posts

بھارت کی جانب سےپانی چھوڑنے کا خطرہ، ملک بھر میں سیلاب کا الرٹ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) این ڈی ایم اے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے ملک کے…

28 mins ago

”محمد رضوان ورلڈکپ میں اپنی ناقص پرفارمنس کو چھپا نے کے لیے مذہب کارڈ استعمال کر رہے ہیں،، احمد شہزاد کاتہلکہ خیز بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو…

1 hour ago

بجلی کی قیمتوں میں کمی کب ہوگی ؟ وفاقی وزیر توانائی کا اہم بیان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ بجلی کی…

1 hour ago

بارشیں برسانے والا طاقتور سسٹم ملک میں داخل، آج رات سے موسلادھار بارشوں کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا طاقتور سسٹم ملک میں…

2 hours ago

حکومت نے یکم محرم کو عام تعطیل کا اعلان کردیا

پشاور (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا حکومت نے یکم محرم الحرام کو صوبے بھر میں عام تعطیل…

2 hours ago

راولپنڈی میں گھر کا واحد کفیل نوجوان ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا

راولپنڈی(قدرت وزنامہ) تھانہ دھمیال کے علاقے تربیلا کالونی میں ڈیم میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب…

2 hours ago