حکومت کا بڑا فیصلہ! شہباز شریف کو ایک اور سرپرائز دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نئے چیئرمین نیب کیلئے شہبازشریف سے مشاورت نہیں ہوگی، وزیر اطلاعات فواد چودھری کا دوٹوک اعلان، بولے نیب نے اپوزیشن لیڈر کو ملزم ڈکلیئرکیا ہوا ہے، بات کامطلب ملزم سے تفتیش کا پوچھنا ہے . وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین نیب سے متعلق وزیر قانون اور اٹارنی جنرل کام کر رہے ہیں، چیئرمین نیب سے متعلق شہباز شریف سے مشورہ کرنا ایسا ہے جیسے ایک چور سے پوچھیں کہ تفتیشی کون ہونا چاہیے .

فواد چوہدری نے کہا کہ کسی سے ذاتی جھگڑا نہیں، الیکشن کمیشن کے ساتھ معاملات بہتر ہو رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی کوششوں سے تمام اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے . وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے نریندر مودی کو للکارا، ممبئی حملوں کے بعد پاکستان کے خلاف عالمی سازش شروع کی گئی، بھارتی جاسوس کلبھوشن کو گرفتار کیا تو نواز شریف نے کہا اس پر کمنٹ نہیں کرنا چاہتا، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو شادی پر بلانے کے علاوہ نواز شریف نے کوئی کام نہیں کیا . انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف جیسے سیاستدانوں کو اپنی ذات سے آگے کچھ نظر نہیں آتا، نواز شریف اور اشرف غنی ایک جیسی زندگی گزار رہے ہیں، دونوں عوام کی دولت لوٹ کر بیرون ملک بیٹھے ہوئے ہیں . . .

متعلقہ خبریں