حکومت کا بڑا فیصلہ! شہباز شریف کو ایک اور سرپرائز دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نئے چیئرمین نیب کیلئے شہبازشریف سے مشاورت نہیں ہوگی، وزیر اطلاعات فواد چودھری کا دوٹوک اعلان، بولے نیب نے اپوزیشن لیڈر کو ملزم ڈکلیئرکیا ہوا ہے، بات کامطلب ملزم سے تفتیش کا پوچھنا ہے۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین نیب سے متعلق وزیر قانون اور اٹارنی جنرل کام کر رہے ہیں، چیئرمین نیب سے متعلق شہباز شریف سے مشورہ کرنا ایسا ہے جیسے ایک چور سے پوچھیں کہ تفتیشی کون ہونا چاہیے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کسی سے ذاتی جھگڑا نہیں، الیکشن کمیشن کے ساتھ معاملات بہتر ہو رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی کوششوں سے تمام اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے نریندر مودی کو للکارا، ممبئی حملوں کے بعد پاکستان کے خلاف عالمی سازش شروع کی گئی، بھارتی جاسوس کلبھوشن کو گرفتار کیا تو نواز شریف نے کہا اس پر کمنٹ نہیں کرنا چاہتا، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو شادی پر بلانے کے علاوہ نواز شریف نے کوئی کام نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف جیسے سیاستدانوں کو اپنی ذات سے آگے کچھ نظر نہیں آتا، نواز شریف اور اشرف غنی ایک جیسی زندگی گزار رہے ہیں، دونوں عوام کی دولت لوٹ کر بیرون ملک بیٹھے ہوئے ہیں۔

Recent Posts

ڈی جی آئی ایس پی آر کی اس بات پر تعجب ہوتا ہے کہ فوج کا سیاست سے تعلق نہیں، عارف علوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ڈی جی…

3 mins ago

کوئی مثال نہیں ملتی کہ دنیا میں کہیں کبھی آئینی ترمیم بل خفیہ رکھے جاتے ہوں، حامد خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سینیئر وکیل حامد خان…

11 mins ago

نومولود بچی کو شاپر میں بند کر کے سڑک کنارے چھوڑ دیا گیا، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں نوزائیدہ بچوں کو لاوارث چھوڑنے کے رجحان میں اضافہ ہوگیا۔…

18 mins ago

اگلے 20 سال میں بلوچستان ملک کا خوشحال ترین صوبہ ہوگا، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے…

31 mins ago

اننت امبانی کی شادی میں بالی ووڈ اداکاروں کو کتنے پیسے ملے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حال ہی میں اننت امبانی کی شادی کے چرچے دنیا بھر میں…

39 mins ago

کوئٹہ کے ایک اور بچے میں پولیو وائرس کی تشخیص، مجموعی تعداد 18 ہوگئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں ایک اور بچے میں پولیو وائرس کی تشخیص کے بعد رواں سال…

47 mins ago