موجودہ سیاسی صورتحال، شاہد آفریدی کا بیان بھی سامنے آگیا

کراچی (قدرت روزنامہ) ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا بیان بھی سامنے آگیا .

اس مرتبہ ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر سابق کپتان نے سوشل میڈیا پر پیغام لکھا کہ عام آدمی ہر روز کی ایک نئی کہانی سے تنگ آگیا ہے، اُس کا مسئلہ مہنگائی اور بے روزگاری ہے، فیصلہ سازوں سے ہاتھ جوڑ کر التماس ہے کہ آپس میں مل بیٹھ کر مُلک کو اس ہیجانی کیفیت سے نکالیں .

سابق کپتان نے لکھا کہ پہلے ہی بہت تماشہ بن گیا ہے، اب یہ وطن مزید صدمے برداشت نہیں کرسکتا . خدارا ااپنی آنے والی نسلوں اور اپنے ملک کے لیے سب ایک ہو جاؤ .

خیال رہے کہ ملک میں عام انتخابات کے بعد حکومت سازی کیلئے جوڑ توڑ جاری ہے .

. .

متعلقہ خبریں