بلوچستان میں حکومت بنائیں گے، صوبائی سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات سربلند خان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں اکثریتی پارٹی ہونے کے ناطے حکومت میں جائیں گے۔سرفراز بگٹی اور حاجی شاہ گورگیج کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان ہماری پارٹی کا ہی ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کے بیانیے سے بلوچستان کے عوام متاثر ہو رہے ہیں، بی این پی سمیت چار اتحادی پارٹیز سراپا احتجاج ہیں جبکہ نو منتخب ایم پی اے اور پارٹی پر تنقید کی جا رہی ہے۔
رہنما پیپلز پارٹی سرفراز بگٹی نے کہا کہ پی پی پی کو بھاری مینڈیٹ دیا گیا اور بلاول بھٹو نے الیکشن کو کھلے دل سے تسلیم کیا، سب سے زیادہ ایم پی ایز کی تعداد ہمارے ساتھ ہے، پی پی پی نے مسلم لیگ ن کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھٹو کے نظریے پر بلاول بھٹو نے کامیاب مہم چلائی اور کامیاب مہم کی صورت میں لوگوں نے ہمیں ووٹ دیے، بلوچستان کے حالات کو سامنے رکھ کر ایسے اقدامات کریں گے جس سے عام عوام کو فائدہ ہو۔پارٹی رہنما ملک شاہ گورگیج نے کہا کہ الیکشن کے دوران فوج کی مداخلت کے الزامات غلط ہیں، اتحادی مخالف جماعتیں جو سیٹیں جیٹ چکی ان پر چپ مگر جو ہار گئے ان پر واویلا مچا رہے ہیں۔
شاہ گورگیج کا کہنا تھا کہ مکران اور تربت میں فوج کی موجودگی ہماری بقا کی ضمانت ہے، اپنے سیاسی مقاصد کے لیے فوجی افسران کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ بلوچستان میں فوج پر 70 ارب اکٹھے کرنے کا الزام لگایا گیا ہے جو غلط ہے۔

Recent Posts

ہم 2010 سے آپریشن کے نام پر مارکھا رہے ہیں، فضل الرحمٰن

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے…

5 mins ago

قومی اسمبلی؛ وزارت دفاع کے 2149 ارب 82 کروڑ سمیت دیگر مطالباتِ زرمنظور

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں وزارت دفاع کے 2149 ارب 82 کروڑ سمیت دیگر مطالباتِ…

13 mins ago

نومئی مقدمات : جے آئی ٹی نے شاہ محمود کو مجرم قرار دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نو مئی مقدمات کی تفتیش میں جے آئی ٹی نے شاہ محمود…

22 mins ago

تربیلا ڈیم تباہی کے دہانے پر، پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش میں 50 فیصد کمی،واپڈا حکام اور ماہرین نے ہاتھ کھڑے کردئیے

غازی(قدرت روزنامہ) تربیلا ڈیم خطرناک تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا 2 کلو میٹر سے…

31 mins ago

توہین عدالت کیس:فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ سے غیرمشروط معافی مانگ لی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کے خلاف توہین عدالت کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔…

38 mins ago

ماہرہ خان کے ماموں انتقال کرگئے

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کے…

50 mins ago