بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کیلئے مسلم لیگ ن بھی متحرک، اپنا امیدوار لانےکا فیصلہ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ )مسلم لیگ ن نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے لیے اپنا امیدوار لانے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن بلوچستان کے پارلیمانی گروپ کا اجلاس ہوا جس میں آزاد اراکین اور دیگر جماعتوں سے بات چیت کے لئے کمیٹی کی تشکیل دی گئی،اس کے علاوہ اجلاس میں مسلم لیگ ن نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے لئے اپنا امیدوار لانے کا فیصلہ بھی کیا۔دوسری جانب سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں نیا وزیر اعلیٰ ہر صورت ایک جیالا ہی ہوگا۔پیپلز پارٹی نے صوبے میں حکومت سازی کے لئے بلوچستان کے نومنتخب ارکان اسمبلی سے مشاورتی اجلاس بھی کیا ہے جس میں حکومت سازی کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔اجلاس میں بلوچستان کے نومنتخب ایم پی ایز اور سینئر قیادت نے شرکت کی ۔

Recent Posts

گلگت بلتستان میں قربانی کے لیے یاک کتنے کا ملتا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) یاک گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے جنگلی…

5 mins ago

کن علاقوں سے موسمی قصائیوں نے جڑواں شہروں کا رخ کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عید الاضحیٰ نہ صرف ایک مذہبی فریضہ ہے جس میں مسلمان اللہ…

12 mins ago

قربانی کے جانوروں کی کھالیں ڈالر کمانے کا ذریعہ کیسے بنتی ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم دنیا کی طرح پاکستان میں عید الاضحی کی تیاریاں تیزی سے…

23 mins ago

میدان عرفات میں پہلی پیدائش، پاکستانی ماں نے صحت مند بچے کو جنم دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)العربیہ ٹی وی کے مطابق آج میدان عرفات میں جبل الرحمہ اسپتال…

32 mins ago

یوٹیوب کا اپنے صارفین کی بڑی مشکل حل کرنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے جلد اپنے صارفین کی بڑی مشکل…

37 mins ago

گولڈن پیک سے جاپانی کوہ پیما کی لاش مل گئی، دوسرے کی تلاش جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بدھ 12 جون کے روز 7 ہزار 27 میٹر بلند اسپانٹک چوٹی…

44 mins ago