آر پی او راولپنڈی خرم علی 15 دن کی رخصت پر چلے گئے، سوشل میڈیا پر افواہیں گرم


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)آر پی او راولپنڈی سید خرم علی 15 دن کی بیرون ملک رخصت پر چلے گئے۔ ان کے فیملی سمیت برطانیہ روانہ ہونے کی اطلاعات ہیں اور وہ 2 مارچ کو واپس آئیں گے۔ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی پریس کانفرنس اور انتخابات میں دھاندلی کے انکشافات کے بعد سوشل میڈیا پر آر پی او راولپنڈی کے اچانک منظر سے غائب ہونے کو سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ واقعہ سے جوڑا جانے لگا۔
گزشتہ روز پنجاب انفارمیشن کی جانب سے کمشنر راولپنڈی کی پی ایس ایل کے بارے میں پریس کانفرنس کے دعوت نامے میں بھی کمشنر راولپنڈی سمیت آر پی او راولپنڈی کا ذکر کیاگیا تھا۔
اس حوالے سے آر پی او آفس راولپنڈی کے حکام کا رابطے پر کہنا تھا کہ آر پی او راولپنڈی سید خرم علی نے الیکشن سے پہلے ہی ایکس پاکستان لیو اپلائی کررکھی تھی لیکن انھیں فوری چھٹی نہیں ملی اور الیکشن کے بعد کی رخصت منظور کی گئیں۔
آر پی او راولپنڈی نے جمعہ کوآفس اٹینڈ کیا اور شام کو لاہور چلے گئے تھے جس کے بعد آر پی او راولپنڈی کا اضافی چارج سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کے پاس ہے ۔
تاہم حکام کا کہنا تھا کہ سید خرم علی لاہور سے فیملی کے ساتھ برطانیہ گئے یا نہیں یہ معلوم نہیں، ان کی چھٹی 15دن کی ہے امید ہے 2مارچ کو واپس آجائیں گے۔ ایکسپریس نے آر پی او راولپنڈی سید خرم علی سے براہ راست رابطہ کرنے کی کوشش کی گی لیکن ممکن نہ ہوسکا۔

Recent Posts

پنجگور ، دو گروپوں میں تصادم ،دو بھائی جاں بحق تین افراز زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…

1 min ago

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

7 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

22 mins ago

پارلیمان کو ربڑ اسٹمپ بنانا قابل افسوس، یہ جو کھڈے کھود رہے ہیں کل ان میں خود ہی گریں گے، ایمل ولی خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…

30 mins ago

سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھا کر فرد واحد کو نہیں، ادارے کو مضبوط کیا، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…

36 mins ago

سروسز چیفس کی مدت 5 سال،سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 ہو گئی، قائم مقام صدر نے بل پر دستخط کر دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…

42 mins ago