کراچی میں کوکنگ آئل سے بھرا ٹینکر الٹنے سے ہزاروں لیٹرتیل سڑک پربہہ گیا


کراچی(قدرت روزنامہ) کورنگی صنعتی ایریا ویٹا چورنگی کے قریب خوردنی تیل سے بھرا ٹینکرالٹنے سے ہزاروں لیٹرتیل سڑک پربہہ گیا۔اتوارکی صبح کورنگی صنعتی ایریا تھانے کے علاقے ویٹا چورنگی کے قریب ٹینکرالٹنے کی وجہ سے خوردنی تیل سڑک پربہنا شروع ہوگیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثرہوگئی۔
حادثے کے فوری بعد علاقہ مکین بڑی تعداد میں موقع پر جمع ہو گئے اور پلاسٹک کے ڈرم سمیت دیگر برتنوں میں سڑک پر بہنے والے تیل کو جمع کرنا شروع کردیا۔علاقہ پولیس اور ٹریفک پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقہ مکینوں کو منتشر کرتے ہوئے ٹینکرکو گھیرے میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق حادثہ ویٹا چورنگی کے قریب چورنگی کراس کرتے ہوئے واٹرٹینکر اورآئل ٹینکرآپس میں ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔ واٹر ٹینکر محفوظ رہا جبکہ آئل ٹینکر سڑک پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں ہزاروں لیٹر خوردنی تیل سڑک پر بہہ گیا۔
حادثے میں آئل ٹینکرڈرائیوراورکلینر محفوظ رہے۔ ٹریفک پولیس نے کرین کی مدد سے ٹینکرکوسڑک سے ہٹا دیا اورسڑک پر مٹی کے کئی ڈمپر ڈال کر خشک کیا گیا تاکہ گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں کسی حادثے کا شکارہونے سے بچ سکیں ۔

Recent Posts

سونا مزید سستا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔…

1 min ago

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں: وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…

3 mins ago

عمران خان ناکام ہوئے تو پاکستانی عوام ہار جائیں گے,فواد چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

25 mins ago

ملک دشمن عناصر پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے: حنیف عباسی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مرکزی رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ملک…

43 mins ago

ممکنہ بارشیں : وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر کے ندی نالوں کی صفائی کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جولائی میں ہونے والی ممکنہ بارشوں کے…

54 mins ago

بلوچستان سے کالعدم ٹی ٹی پی کی دفاعی شوریٰ کا کمانڈر گرفتار، ’’بی ایل اے اور را‘‘ گٹھ جوڑ کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے اڈے بنانے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے…

1 hour ago