جاوید میاندار کی محسن نقوی سے ملاقات ، دستیابی کی یقین دہانی کرادی

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) محسن نقوی کو پیشکش کی ہے کہ کرکٹ کی بہتری کیلئے میری خدمات حاضر ہیں .

سماکے مطابق اتوار کے روز نگران وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد نے ملاقات کی اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی .

ملاقات کے دوران کرکٹ کے فروغ اور پاکستانی کرکٹ کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ جاوید میانداد نے پی ایس ایل 9 کے کامیاب آغاز پر محسن نقوی کو خراج تحسین بھی پیش کیا . لیجنڈ کرکٹر کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ آپ پاکستانی کرکٹ کو نئی بلندیوں پر پہنچائیں گے .

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ آپ لیجنڈ ہیں ، آپ کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستانی ٹیم کا اصل مقام بحال کرانا ہے، ٹیم ورک پر یقین رکھتا ہوں ، ٹیم کو مضبوط بنانے کے لئے مشاورت کی جا رہی ہے . محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کو فروغ دیا جائے گا تا کہ اچھے پلیئرز سامنے آئیں .

. .

متعلقہ خبریں