نگران وزیراعظم کی 19فروری کو اسلام آباد ہائیکورٹ طلبی کا تحریری حکم نامہ جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی 19فروری کو اسلام آباد ہائیکورٹ طلبی کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا،عدالت نے کہاکہ وزیراعظم، وزیر داخلہ، وزیر انسانی، وزیر دفاع 19فروری دن 10 بجے پیش ہوں،متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹری بھی ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق عدالت نے کہاکہ اٹارنی جنرل کی گزشتہ سماعت پر یقین دہانی کے باوجود بلوچ طلبا کو بازیاب نہیں کرایا گیا،ایسا لگ رہا ہے وفاقی حکومت قانون کی بالادستی میں دلچسپی نہیں رکھتی،وزیراعظم، وزیر داخلہ و دفاع، سیکرٹری داخلہ و دفاع نے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں کیا،پیش ہو کر بتائیں بلوچ طلبا کو بازیاب نہ کرانے پر ان کے خلاف ایکشن کیوں نہ لیا جائے،یہ پہلو وزیراعظم، وزیر داخلہ و دفاع، دونوں سیکرٹریز کو مس کنڈکٹ کا مرتکب بناتا ہے،یہ عہدیدار معاشرے کے خلاف جرم میں شریک کار ہیں۔

عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ شہریوں کو زندگی اور آزادی کے حق سے محروم کیا جارہا ہے،ریاستی اداروں کے پاس اپنے کنڈکٹ کی کوئی وضاحت نہیں بلکہ مکمل خاموشی ہیں،یہ عدالت بڑی واضح ہے اس معاملے پر دو ہی صورتیں ہو سکتی ہیں،ریاستی ادارے یا تو اغوا اور جبری گمشدگیوں کے کرمنل ایکٹ کے ذمے دار ہیں،دوسری صورت میں ریاستی ادارے مکمل ناکام ہیں کہ مبینہ گمشدہ افراد کو بازیاب نہیں کرا سکتے،مسنگ پرسنز دہشتگردی یا کسی اور جرم میں ملوث ہوں تو متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے،ان لوگوں کیخلاف مقدمات درج کرکے متعلقہ عدالت میں قانون کے مطابق فیصلے ہونےدیں،عدالت میں پیش وزارت دفاع کے آفیشلز سربمہر لفافے میں بھی اس سے متعلق کچھ پیش نہ کر سکے،وزیراعظم، دونوں وزرا ، دونوں سیکرٹریز 19فروری کو عدالت میں پیش ہوں۔

Recent Posts

نواز شریف ہی ملک میں یکجہتی لاسکتے اور مسائل سے نکال سکتے ہیں: وزیر اعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں قوم کے…

1 min ago

فوربز کی ’30 انڈر 30 ایشیا‘ کی فہرست میں 7 پاکستانی نوجوان شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی بزنس میگزین فوربز کی ’30 انڈر 30 ایشیا‘ کی فہرست میں…

11 mins ago

پاکستان میں آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح کم ہو کر 15 فیصد ہونے کا امکان ہے: ورلڈ بینک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی بینک کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی…

23 mins ago

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب نے ‘نواز شریف آئی ٹی سٹی’ کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں پہلے آئی ٹی سٹی…

30 mins ago

1973کا آئین نہیں مانا گیا تو ہم نئے معاہدے کی بات کریں گے، ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے…

51 mins ago

ہم بلوچستان کی معدنیات کے مالک ہیں، کسی کو بیچنے نہیں دیں گے، عبدالرحیم زیارتوال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال نے کہاہے کہ پاکستان کوبچاناہے…

53 mins ago