دھاندلی کے باوجود ملکی مفاد میں پیپلز پارٹی نے انتخابات کو قبول کیا: سرفراز بگٹی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے رہنما سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ پی پی پی نے دھاندلی کے باوجود پاکستان کے مفاد میں انتخابات کو قبول کیا۔ سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کی جماعت ہے اسی لیے چاروں صوبوں سے نمائندگی ملی، بلوچستان میں جو منتخب ہوئے وہ تاریخی طور پرسیاسی حیثیت رکھتے ہیں، ہمیں بلوچستان کے عوام نے بڑا مینڈیٹ دیا ہے، آزاد ارکان بھی پیپلزپارٹی میں آ رہے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ہارنے والی کچھ قوم پرست جماعتیں واویلا کر رہی ہیں، جہاں وہ جیتے وہاں الیکشن کے نتائج ٹھیک ہیں لیکن جہاں ہارے وہاں اداروں کے خلاف زبان درازی کر رہے ہیں۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ جو لوگ ان قوم پرستوں سے جیتے وہ پہلی بار نہیں جیتے۔
اُنہوں نے کہا کہ ہمارے لوگ بھی کئی جگہوں سے غیر یقینی طور پر ہارے ہیں اور ہماری پارٹی کو بلوچستان کے کئی حلقوں میں تشویش ہے۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ اختر مینگل جو زبان استعمال کر رہے ہیں وہ کوئی مہذب سیاستدان استعمال نہیں کر سکتا، قوم پرستوں کو پیپلز پارٹی کا مینڈیٹ ہضم نہیں ہو رہا۔
اُنہوں نے کہا کہ ہم ان کی تمام تر گھناؤنی حرکتوں کے باوجود حکومت بنائیں گے، اگر وہ سمجھتے ہیں کہ ان حرکتوں سے ادارے پست ہو جائیں گے تو یہ خام خیالی ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ ہم بلوچستان کے عوام کی اپنی حکومت کے دوران بہترین خدمت کریں گے، ہمارے نمبر پورے ہیں تاہم ابھی تک وزیرِ اعلیٰ کے امیدوار کا فیصلہ نہیں ہوا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ پارٹی قیادت جس پر اعتماد کرے گی وہی وزیرِ اعلیٰ بنے گا، بلاول بھٹو زرداری نے اصولی مؤقف اپنا رکھا ہے، آج ریاست پاکستان کو پیپلز پارٹی کی ضرورت ہے۔سرفراز بگٹی نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ ن بلوچستان میں ہمیں حکومت بنانے کا واضح پیغام دے چکی اور وہ بلوچستان میں ہماری اتحادی ہو گی۔
اختر مینگل کو ان کے اپنے کرتوتوں نے ہرایا ہے: سردار سربلند
اس موقع پر سردار سربلند خان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے عوام نے پیپلز پارٹی کو بڑا مینڈیٹ دیا ہے، ہم بہت جلد اتحادیوں کے سا تھ مل کر حکومت بنانے والے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جلد بلوچستان میں حکومت سازی کو حتمی شکل دے گی۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ اختر مینگل نے اپنے دور میں کرپشن کی انتہا کر دی تھی، اختر مینگل کو ان کے اپنے کرتوتوں نے ہرایا ہے، اختر مینگل اور ڈاکٹر مالک تنقید کرنے کے بجائے اپنے گریبانوں میں جھانکیں۔اُنہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کی پارٹی 2 حصّوں میں تقسیم ہو چکی ہے۔
قوم پرستوں کو مینڈیٹ نہیں ملا تو الزام تراشی پر آ گئے: ملک شاہ
پریس کانفرنس کے دوران پیپلز پارٹی کے رہنما حاجی ملک شاہ نے کہا کہ قوم پرست قائدین کو عوام نے مینڈیٹ نہیں دیا تو وہ الزام تراشی پر آ گئے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ جو تنقید کر رہے ہیں ان کو بھی مختلف حلقوں میں مینڈیٹ ملا ہے، ڈاکٹر مالک کو اقتدار ملے تو ٹھیک، نہ ملے تو تنقید شروع کر دیتے ہیں۔ حاجی ملک شاہ نے یہ بھی کہا کہ محمود خان اچکزئی کے بیانات ناقابلِ یقین اور ناقابلِ عمل ہیں۔
جو پارٹی ہارتی ہے وہ دھاندلی کا رونا روتی ہے: ظہور بلیدی
پیپلز پارٹی کے رہنما ظہور بلیدی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ہمیشہ جب کوئی پارٹی ہارتی ہے تو دھاندلی کا رونا روتی ہے، قوم پرست ہمیشہ سے متنازع بیانیہ بناتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے کیونکہ بلوچستان میں قوم پرستوں کا کردار ہمیشہ منفی رہا ہے۔
ظہور بلیدی کا یہ بھی کہنا ہے کہ انتخابات کے دوران پیپلز پارٹی پر عوام نے بھر پور اعتماد کا اظہار کیا، ہم بلوچستان کے مینڈیٹ کی توہین نہیں ہونے دیں گے، پیپلز پارٹی بلوچستان میں حکومت بنا کر عوام کی بہترین خدمت کرے گی۔

Recent Posts

پاک فوج نے ہمیشہ ملکی سلامتی کو اپنی جانوں پر فوقیت دی،وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے ٹانک اور باغ ضلع خیبر میں دہشت…

11 mins ago

سیمنٹ کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے کے دوران ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی…

27 mins ago

پری مون سون سے قبل ہونیوالی بارش سے گرمی کی شدت کم ہوگی ؟ محکمہ موسمیات کی پریشان کن پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پنجاب کے میدانی…

35 mins ago

اداکارہ مومل خالد عثمان نے شوبز کو خیر باد کہہ دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ مومل خالد عثمان نے اسلام کیلئے شوبز کو…

54 mins ago

یوم تکبیر پر تعطیل:الیکشن کمیشن میں 28مئی کے تمام کیسز ڈی لسٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یوم تکبیر پر عام تعطیل کے باعث الیکشن کمیشن کے دفاتر بند…

1 hour ago

ریلوے آڈٹ رپورٹ میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان ریلوے کےپراپرٹی اینڈ لینڈ ڈیپارٹمنٹ کی چار سال کی خصوصی آڈٹ…

1 hour ago