لاہور(قدرت روزنامہ) ابھرتی ہوئی پاکستانی اداکارہ وشما فاطمہ نے کہا ہے کہ شوہر سبحان اعوان کی اداکاری نہیں بلکہ شخصیت سے متاثر ہوئی۔حال ہی میں اداکارہ وشما فاطمہ نے شوہر کے ہمراہ نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔
پروگرام کے دوران اداکار سبحان اعوان نے محبت کی روداد سناتے ہوئے کہا کہ پہلے مجھے محبت ہوئی تھی اور دیکھتے ہی مجھے وشما پسند آگئی تھیں لیکن میں فوری طور پر اقرار نہیں کر پایا تھا۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں اچھا وقت گزرنے کے بعد میں کسی بہانے سے وشما کو چائے پلانے لے گیا جہاں میں نے انہیں اپنے دل کی بات بتائی اور ان سے شادی کا ارادہ ظاہر کیا۔
اسی دوران وشما فاطمہ نے بتایا کہ میں پہلے ہی سبحان کو پسند کر چکی تھی اور ان کے اقرار کے بعد میں ان سے شادی کیلئے رضامند ہوگئی۔
ایک سوال کے جواب میں وشما فاطمہ نے بتایا کہ میں سبحان اعوان کی اداکاری نہیں بلکہ شخصیت سے متاثر ہوئی اور مجھے شادی سے قبل یہ علم تک نہیں تھا کہ میرے ہونے والے شوہر کے پاس کتنی دولت ہے، گھر کہاں اور کون سا ہے، گاڑی کون سی ہے؟
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ جب تک مجھے ان تمام باتوں کا علم ہوا تب تک مجھے سبحان کے ساتھ محبت ہوئے ایک سال گزر چکا تھا اور تب ان باتوں سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑنے والا تھا۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)24نومبرکو تحریک انصاف کا احتجاج، پی ٹی آئی کی سینیئرقیادت کے حکومتی شخصیات…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیصل چودھری نے عمران خان کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں سوشل میڈیا پر ٹک ٹاکر خواتین کی نازیبا ویڈیوز لیک…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نئے گریڈنگ فارمولے کے تحت انٹر بورڈز کوآرڈی نیشن کمیٹی نے گریس…
کراچی (قدرت روزنامہ)بدھ کے روز سعودی ریال پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں مستحکم رہا، خریداری…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے…