اپنی پارٹی میں ہی جانے کیلئے عدالت میں درخواست دے رہے ہیں، علی امین گنڈا پور


پشاور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ اپنی پارٹی میں ہی جانے کیلئے عدالت میں درخواست دے رہے ہیں۔علی امین گنڈا پور نے پشاور میں سینئرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے حقوق کے لیے ضرور بات کریں سب کو میرا ساتھ دینا ہو گا، خاموش رہنے کی وجہ سے صوبے کا یہ حال ہوا ہے، ہم خیرات نہیں مانگ رہے اور حقوق ضرور لیں گے۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ سیاست سے بالا ترہوکر صوبے کے حق کی بات کریں گے، صرف عوام اور صوبے کی بات کی جائے گی، تمام پارٹیوں کو آن بورڈ کروں گا۔
نامزد وزیراعلی خیبرپختون خوا کا کہنا تھا کہ انتخابی حلقوں میں بےضابطگیوں کے حوالے سے طریقے کار پرعمل کیا جائے گا، مختلف پارٹیوں سے سیاسی الحاق کی بات چیت چل رہی ہے تاہم عدالت میں درخواست دے رہے ہیں کہ ہم اپنی پارٹی میں ہی چلے جائیں، کابینہ کی تشکیل پر کام شروع کر دیا ہے ، حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

2 hours ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

3 hours ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

3 hours ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

3 hours ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

4 hours ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

4 hours ago