بیوروکریسی کو قانون شکنی پر اکسانے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے، مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کی نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بیوروکریٹس کو قانون شکنی پراکسانے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے .

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی کو دھمکیوں کا مطلب ریاستی نظام میں انتشار پیدا کرنا ہے جس کی کھلی چھوٹ تباہی کو دعوت دینا ہے .

افسران گھبرائیں نہ دھمکیوں سے مرعوب ہوں، قانون کے مطابق اپنے فرائض انجام دیں .

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ افسران کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا گیا تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،افسران کی سکیورٹی یقینی بنائیں گے .

. .

متعلقہ خبریں